Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش میں انسداد اندھاپن منصوبہ ،4 ہزار مریضوں کا معائنہ

کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے کئی ممالک میں اپنے امدادی و انسانی منصوبے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ان کا مقصد ضرورت مند خاندانوں کی مدد کرنا، ان کی مشکلات کم کرنا اور غذائی، صحت اور تعلیمی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
اس ضمن میں سینٹر نے بنگلہ دیش میں ’نور السعودیہ‘ رضاکارانہ منصوبہ برائے انسدادِ اندھاپن فریدپور شہر میں نافذ کیا ہے۔
رضاکار میڈیکل ٹیم نے 4 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا ہے، 270 موتیا کے آپریشن کئے ہیں اور 800 طبی عینکیں تقسیم کیں ہیں۔
صومالیہ میں سینٹر نے بیدوا شہر میں 12 سو غذائی پیکٹ تقسیم کیں ہیں جن سے 7 ہزار دو سوافراد مستفید ہوئے ہیں۔
اسی طرح شام میں دمشق گورنری میں 495 غذائی پیکٹ تقسیم کی گئیں ہیں جن سے 459 خاندانوں نے فائدہ اٹھایاہے۔
سوڈان میں سینٹر نے الخرطوم ریاست کی امبدہ مقامی حکومت میں نقل مکانی کے بعد واپس آنے والے خاندانوں کو 950 غذائی پیکٹ فراہم کیں ہیں جن سے 8 ہزار سے زائد افراد نے استفادہ کیا۔
 

شیئر: