Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

  ہلال الاحمر جازان ریجن کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز

فرسٹ ایڈ کی سب سے زیادہ تربیت فراہم کرنے پرگنیز بک میں شامل کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
گورنر جازان شہزادہ محمد بن عبدالعزیز کی زیرسرپرستی  ریجنل ہلال الاحمر کو گنیز بک آف ورلڈ ریکاڈ حاصل کیے جانے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق انٹرنیشنل فرسٹ ایڈ ڈے کی مناسبت سے ابتدائی طبی امداد کے لیے سب سے زیادہ مرد خواتین کو تربیت فراہم کیے جانے پر ریجنل ہلال الاحمر کو گنیز بک آف ورلڈ ریکاڈ کا اعزاز حاصل ہوا۔
تقریب میں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی نمائندہ حنان ایسپائرز نے اعلان کیا کہ خطے میں سب سے زیادہ تعداد میں مرد وخواتین ٹرینیز کے اندراج پر ریجنل ہلال الاحمر کو ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا ہے۔ ریجن کے 4980 مرد و خواتین تربیتی کورسز میں شامل ہوئے جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

ہلال الاحمر کی گراونڈ خدمات پردستاویزی فلم بھی پیش کی گئی(فوٹو، ایس پی اے)

اس موقع پرریجنل ڈائریکٹر ہلال الاحمر ڈاکٹر عادل عریشی نے فرسٹ ایڈ تربیتی پروگرام کے بارے میں مخصر طورپر حاضرین کو آگاہ کیا ۔
انتظامیہ کی جانب سے ریجنل ہلال الاحمر کی گروانڈ خدمات کے حوالے سے تیاری کی گئی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔
تقریب کے اختتام پر گورنر جازان نے مثالی کاکردگی پر شرکاء اور منتظیمن کو تعریفی اسناد سے نوازا اور یادگاری گروپ فوٹو بھی لیے گئے۔

 

 

شیئر: