Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر داخلہ کی امیر کویت سے ملاقات

دوطرفہ مثالی تعلقات کے فروغ اور تعاون پرغور کیا گیا (فوٹو،ایس پی اے)
کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف سے قصر بیان میں ملاقات کی۔
سعودی نیوز ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سرکاری دورے پر کویت گئے ہیں جہاں انہوں نے امیر کویت سے خصوصی ملاقات کی اس موقع پرانہوں نے امیر کویت کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے مابین مثالی تعلقات اور دوطرفہ امن عامہ کے حوالے سے باہمی تعاون کے موضوع پر بھی غور کیا گیا۔
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کے استقبال کے لیے کویت میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ سلطان بن سعد بن خالد ، کویتی معاون وزیر داخلہ ڈاکٹر ھشام بن عبدالرحمن الفالح ، امن عامہ کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئرجنرل محمد عبداللہ البسامی و دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔

 

 

شیئر: