Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 دس سعودی طلباء چین سے ریاض پہنچ گئے

مملکت میں کورونا وائرس کا کوئی کیس رجسٹر نہیں ہوا (فوٹوٹوئٹر)
چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس پھیل جانے کے بعد وہاں موجود دس سعودی طلباء ریاض پہنچ گئے ہیں، وزارت صحت کے اعلامیہ کے مطابق تمام طلباء کو دو ہفتے کے لیے احتیاطی طور پر قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔
سعودی ٹی وی کے مطابق چین کے حکام نے سعودی طلباء کو علاقے سے نکالنے کے لیے خصوصی پرواز کی منظوری دی تھی۔جس کے بعد یہ طلباء خصوصی طیارہ کے ذریعے ریاض پہنچے ہیں۔ ابتدائی تحقیق کے بعد ان تمام طلباءمیں کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں پائی گئیں۔

وزارت صحت نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی افواہوں پر کان نہ دہریں (فوٹو الشرق الاوسط)

 قبل ازیں سعودی فضائی کمپنی نے کورونا وائرس کے سبب چین کے شہر گوانگ سے اپنی پروازیں معطل کر دی تھیں۔ سعودی سرکاری ٹیلی ویژن نے سعودی سفارت کار کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب نے چین کے شہر ووہان سے 10 سعودی طلبہ کو نکال لیا ہے۔

تمام شہری اور مقیم غیرملکی طبی ہدایات پر عمل کریں(فوٹو ٹوئٹر)

یاد رہے کہ سعودی وزیر صحت توفیق الربیعہ کئی روز سے یہ موقف دہرا رہے ہیں کہ مملکت میں کورونا وائرس کا کوئی کیس رجسٹر نہیں ہوا۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا 'کسی بھی کیس کے سامنے آنے کی صورت میں تیزی سے نمٹنے کے لیے ہم نے اپنی تیاری کی سطح بلند کر دی ہے'۔

طلباء کو  احتیاطی طور پر قرنطینہ میں رکھا جائے گا(فوٹو ٹوئٹر)

 الربیعہ نے مملکت میں تمام شہریوں اور مقیم غیرملکیوں پر زور دیا کہ وہ وزارت صحت کی جانب سے جاری کی جانے والی طبی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔
وزارت صحت نے چین سے براہ راست یا بالواسطہ سعودی عرب آنے والے مسافروں کے معائنے کے لیے مملکت میں داخلے کے مقامات پر خصوصی پوائنٹس بنائے ہیں۔ 
  • سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: