Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکے سے مدینے تک پیدل سفر

سیاحوں کا تعلق ارجنٹینا، مراکش اور سعودی عرب سے ہے۔فوٹو: المدینہ اخبار
تین ممالک کے سیاح مکہ سے 400 کلو میٹرکا فاصلہ پیدل طے کرکے 19 دن میں مدینہ منورہ پہنچ گئے۔
سیاحوں کا تعلق ارجنٹینا، مراکش اور سعودی عرب سے ہے۔
المدینہ اخبار کے مطابق مراکشی سیاح یاسین غلام ،ارجنٹینا کے محمد اکوسین اور سعودی عرب کے جبریل صالح نے مدینہ منورہ سے30 کلو میٹر کے فاصلے پر آبار الماشی میں پڑاﺅ ڈالا۔
 وہاں خیمہ لگا کر آرام کیا پھر وہ پیدل مسجد قبا گئے پھر انہوں نے مسجد نبوی کا رخ کیا۔
مراکشی سیاح یاسین غلام نے بتایا ’ ہمارا خواب تھا کہ پیغمبر اسلام نے جس راستے سے مکہ مدینہ کا سفر طے کیا تھا اسی راستے سے پیدل مدینہ منورہ پہنچیں۔ آبار الماشی میں میزبانی ایک سعودی شہری نے کی۔‘
یاسین غلام نے مزید بتایا ’ 19 روزہ سفر میں سعودیوں کی ضیافت یادگار بن گئی۔اسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ اپنی زندگی میں اس جیسی فیاضانہ ضیافت کہیں نہیں دیکھی۔‘

شیئر: