Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی قونصل جنرل کی گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل سے ملاقات

پاکستانی کمیونٹی کو دی جانے والی سہولیات پر شکریہ ادا کیا (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل آل سعود سے ملاقات کی ہے۔
اس ملاقات میں قونصل جنرل نے پاکستانی مشن اور مملکت میں پاکستانی کمیونٹی کو دی جانے والی تمام سہولیات پر شکریہ ادا کیا۔
شہزادہ خالد الفیصل نے قونصل جنرل کا خیرمقدم کیا۔ انھوں نے پاکستان کے گذشتہ دوروں کے حوالے سے خوشگوار یادوں کا ذکر کیا۔

گورنر مکہ نے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کی (فوٹو سعودی گزٹ)

انھوں نے سعودی عرب اور پاکستان کے مابین انتہائی خوشگوار اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بنیاد خواص سے لے کر عوام تک پھیلی ہوئی ہے۔ 
دونوں اہم شخصیات کی ملاقات کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے متعلق امور اور آئندہ حج انتظامات بھی زیربحث آئے۔ قونصل جنرل نے گورنر مکہ کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی جسے قبول کرلیا گیا۔
خالد مجید نے اسلام آباد میں شاہ فیصل سے منسوب فیصل مسجد کی ایک پینٹنگ بھی گورنر مکہ کو پیش کی۔
  • سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: