Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کا مصری صدر کو مکتوب، سٹراٹیجک تعاون بہتر کرنے کاعزم

سعودی عرب اور مصر کے تاریخی تعلقات مضبوط ہیں۔(فائل فوٹو اے ایف پی)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب مصر کے ساتھ علاقے کے مسائل حل کرنے کے لیے مل جل کر کام کرے گا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے نام مکتوب میں اس عزم کا اظہار کیا ہے۔
سعودی وزیر مملکت برائے امور افریقی ممالک احمد عبدالعزیز القطان نے شاہ سلمان کا پیغام جمعرات کو مصری صدر سے ملاقات کرکے پیش کیا۔

مسائل حل کرنے کے لیے مل جل کر کام کریں گے(فوٹو عرب نیوز)

شاہ سلمان نے اپنے مکتوب میں اس امر پر زور دیا ہے کہ سعودی عرب اور مصر کے تاریخی تعلقات مضبوط ہیں۔ دونوں ملکوں کے برادر عوام ایک دوسرے سے مضبوط رشتے قائم کیے ہوئے ہیں۔
سعودی عرب چاہتا ہے کہ مختلف سطحوں پر دونوں ممالک سٹراٹیجک تعاون کے طور طریقوں کو مضبوط بنائیں۔ مختلف علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر دونوں ملک ایک دوسرے سے زبردست رابطے کریں اور مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں۔

شیئر: