Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اینٹی کرپشن اداروں کی شاخوں نے کام شروع کردیا 

عدالتی اداروں کے لیے جج، سربراہ اور معاون مقرر(فوٹو العربیہ)
سعودی حکومت نے وزارتوں، محکموں اور تمام سرکاری اداروں میں مالیاتی اور انتظامی بدعنوانی کے مقدمات کی سماعت کے لیے اسپیشل اینٹی کرپشن ادارہ قائم کیا تھا۔ اس کی شاخیں مملکت بھر میں قائم کردی گئیں اور شاخوں نے کام کرنا شروع کردیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی اعلیٰ عدالتی کونسل نے مالیاتی اور انتظامی بدعنوانی کے مقدمات نمٹانے والے اسپیشل عدالتی اداروں کے لیے انتظامات مکمل کردیئے۔

عدالتوں کو کام تیزی سے نمٹانے کے لیے مطلوبہ ضروریات مہیا کردیں (فوٹو العربیہ)

اعلیٰ عدالتی کونسل کا اجلاس وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی کی صدارت میں ہوا تھا۔ شرکاء نے عدالتی مسائل پر غوروخوض کیا اور ضروری فیصلے کیے۔ عدالتوں کو اپنا کام تیزی سے نمٹانے کے لیے مطلوبہ ضروریات مہیا کردیں۔
سعودی حکومت نے بدعنوانی کے انسداد کا مشن شاہی خاندان کے افراد، وزراء، اعلیٰ عہدیداروں، ملک کے معروف بڑے تاجروں اور صنعتکاروں سے کیا تھا۔
نیا سلسلہ تمام وزارتوں، محکموں اور اداروں میں درمیانے درجے اور نچلے درجے کے اہلکاروں کی بدعنوانی کے خاتمے کے حوالے سے شروع کیا گیا ہے۔
اس مقصد کے لیے اینٹی کرپشن ادارہ قائم کیا گیا اورمملکت بھر میں اس کی شاخیں کھول دی گئیں۔
اعلیٰ عدالتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر محمد بن سلیمان الفھید نے بتایا کہ تمام عدالتی اداروں کے لیے جج، سربراہ اور معاون مقرر کردیئے گئے ہیں۔
اعلیٰ عدالتی کونسل نے انسانی سمگلنگ اور کاپی رائٹ کے مسائل پر غوروخوض کرنے والے خصوصی عدالتی شعبے بھی قائم کیے ہیں جبکہ لیبر کورٹس کی شاخوں میں اضافے پر بھی غوروخوض کیا گیا۔
  • سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: