Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 موبائل چارج کرنے کے لیے سپیشل جوتے

یہ جوتے چہل قدمی اور سکیٹنگ میں بھی کام آ سکتے ہیں (فوٹو: البیان)
متحدہ عرب امارات کے شہر العین میں پریکٹیکل ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ کی طالبات نے موبائل فون چارج کرنے کے لیے سپیشل سپورٹس شوز تیار کر لیے۔ یہ جوتے چہل قدمی اور سکیٹنگ میں بھی کام آ سکتے ہیں۔ ان کی مدد سے موبائل فون چارج ہو سکتا ہے۔ ان جوتوں سے متعدد کام لیے جا سکتے ہیں۔
البیان ویب کے مطابق یہ شوزمفت توانائی فراہم کرنے میں مدد گار اور ماحول دوست ہوں گے۔ معمولی نجی گھریلو اشیا کو سستی توانائی فراہم کریں گے۔ خاص طور پر موبائل، کیمرے اور صوتی آلات کو ان کے ذریعے بجلی فراہم کی جا سکے گی۔
اماراتی طالبات نے اپنی نوعیت کے نئے طرز کے یہ جوتے طحنون کمپلیکس میں تیار کیے ہیں۔
یہ سپیشل سپورٹس شوز تیار کرنے والی ٹیم میں عائشہ جمعہ الکعبی، شمسہ ظافر الاحبابی اور میرة خلف المھیری شامل ہیں۔ ان کی یہ ایجاد العین بلدیہ کے خصوصی پروگرام میں پیش کی گئی۔ یہاں کی بلدیہ ہر ماہ اچھوتی ایجادات نمائش کے لیے رکھتی ہے۔
عائشہ الکعبی کا کہنا ہے کہ ’ہماری یہ ایجاد اماراتی مارکیٹ کے لیے اچھا تحفہ ہے۔ ہماری کوشش تھی کہ معاشرے کے مسائل کے حل میں طالبات اپنا حصہ ڈالیں۔‘
شمسہ الاحبابی نے کہا کہ ’تعلیم کے ذریعے ہمارا مقصد روزمرہ زندگی میں پیش آنے والے چیلنجوں کے حل پیش کرنا ہے۔ نت نئے افکار کو عملی جامہ پہنا کر یہ کام کیا جا سکتا ہے۔ یہی ہماری زندگی کا مشن ہے۔

شیئر: