Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض، ابوظبی کا سفر 48 منٹ میں

ریاض اور جدہ کا سفر 46 منٹ میں طے ہوگا ( فوٹو: العربیہ )
سعودی عرب کی وزارت نقل و حمل نے ’ورجن ہائپر لوپ ون‘ کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
الوطن اخبار اور العربیہ نیٹ کے مطابق ورجن ہائپر لوپ کمپنی کو سعودی عرب میں مسافروں اور سامان کی ترسیل کے لیے ہائپر لوپ ٹیکنالوجی کے استعمال کا جائزہ تیار کرنے کا ٹھیکہ دیا گیا ہے۔
ورجن ہائپر لوپ ون کی مجلس انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہائپر لوپ کی بدولت ریاض اور جدہ کا سفر 46 منٹ، ریاض اور القدیہ کا سفر 5 منٹ، جدہ سے نیوم کا سفر 40 منٹ، ریاض اور ابوظبی کا سفر 48 منٹ میں طے ہوگا۔
اس معاہدے کے تحت سعودی عرب اور کمپنی ہائپر لوپ ٹیکنالوجی اورسائنس کے شعبے میں مشترکہ ریسرچ کریں گے۔ ٹرانسپورٹ کے شعبے کے ماہرین اور عہدیدار سعودی عرب اور امریکہ کے دورے کریں گے۔
سعودی وزارت نقل و حمل نے یہ معاہدہ ٹرانسپورٹ کے جدید سسٹم کو متعارف کرانے اور جدید ٹیکنالوجی لانے کی منصوبہ بندی کے تحت کیا ہے۔

وزارت نقل و حمل نے ’ورجن ہائپر لوپ ون‘ کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔فوٹو: العربیہ 

یاد رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دورہ امریکہ کے موقع پر ورجن ہائپر ون کمپنی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا تھا اور وہاں انہوں نے جدید ترین ٹیکنالوجی کا معائنہ کیا تھا۔
سعودی عرب اور ورجن ہائپر لوپ ون کمپنی کا یہ معاہدہ مسک فاﺅنڈیشن اکنامک سٹیز اتھارٹیز، کنگ عبداللہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے ساتھ شراکت کی جہت میں نیا قدم ہے۔
وزیر نقل و حمل انجینیئر صالح الجاسر نے بتایا ’ یہ معاہدہ ٹرانسپورٹ کے شعبے کی اہمیت سے متعلق ولی عہد کے پیش کردہ سعودی وژن 2030 کو آگے بڑھانے کی ایک کوشش ہے۔ اس سے سعودی معیشت کا مستقبل نئی بنیادوں پر استوار ہوگا۔‘
ہائپر لوپ ٹیکنالوجی کی بدولت سعودی عوام اور معیشت کو اس سے زبردست فائدہ ہوگا۔ 

 ٹیکنالوجی سعودی معیشت کی ترقی اور تبدیلی میں اہم کردارادا کرے گی۔  فوٹو: سوشل میڈیا

ورجن ہائپر لوپ ون کی مجلس انتظامیہ کے چیئرمین سلطان احمد بن سلیم نے بتایا ’یہ ٹیکنالوجی سعودی معیشت کی ترقی اور تبدیلی میں اہم کردارادا کرے گی۔‘
ہمیں یقین ہے کہ ہائپر لوپ ٹیکنالوجی سامان اور مسافروں کی منتقلی کے شعبے میں زبردست تبدیلی کی بنیاد بنے گی۔
بن سلیم نے بتایا کہ 400 سے زیادہ تجرباتی سفر کرکے اس بات کا اطمینان حاصل کرلیا کہ یہ ٹیکنالوجی تیز رفتار ٹرانسپورٹ کی علامت ہے۔ امریکہ کی سترہ ریاستوں نے ہائپر لوپ سینٹرز قائم کرنے کی پیشکشیں کی ہیں۔

معاہدہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں  سعودی وژن 2030 کو آگے بڑھانے کی کوشش ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

انہوں نے کہا ’ انڈیا میں بون اور ممبئی شہروں کو جوڑنے کے لیے ہائپر لوپ پروجیکٹ کے حوالے سے بنیادی معاہدے پر دستخط کیے جاچکے ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی امارات میں بڑی سرمایہ کار کمپنیوں کی توجہات کا محور ہے‘۔
’ توانائی کے استعمال کے حوالے سے یہ پروجیکٹ موثر ہوگا۔ سولر پینل کے ذریعے پورے علاقے میں ہائپر لوپ شروع کی جاسکتی ہے۔ سعودی عرب کے لیے یہ ٹیکنالوجی پرکشش ثابت ہوگی۔
 

شیئر: