Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کارکنوں کی میڈیکل انشورنس نہ کرانے پر 110 کمپنیوں پر جرمانے

کارکنوں اور انکے اہل خانہ کو طبی بیمہ فراہم کرنا آجر کی ذمہ داری ہے۔ فوٹو: ایکس اکاؤن
 ہیلتھ انشورنس کونسل نے کارکنوں کے طبی بیمہ پالیسی قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 110 کمپنی مالکان پر 2.5 ملین ریال جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق کونسل کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جرمانے عائد کیے جانے سے قبل تمام اداروں کو نوٹس جاری کیے گئے تھے جس میں انہیں انتباہ کیا گیا تھا کہ کارکنوں کے بیمہ قوانین کی خلاف ورزی ریکارڈ کی گئی  ہے جسے مقررہ مدت کے دوران حل کیا جائے۔
ہیلتھ کونسل کا کہنا تھا کہ کمپنیوں کو جاری کیے گئے نوٹس کی مدت ختم ہونے کے بعد ان پر جرمانے عائد کیے گئے جو قانون کے مطابق ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں ہیلتھ انشورنس قوانین کے مطابق آجر کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنے کارکن اور ان کے اہل خانہ کے لیے سالانہ بنیادوں پر میڈیکل انشورنس فراہم کرے تاکہ وہ اپنا ضروری علاج آسانی سے کروا سکیں۔
 

شیئر: