Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سگریٹ نوشی کیوں بڑھ رہی ہے؟

سعودی عرب میں جعلی تمباکو کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)
 سعودی عرب میں سگریٹ پر کسٹم ڈیوٹی میں کئی گنا اضافے اور مارکیٹ میں جعلی تمباکو کا مسئلہ حل نہ ہونے کے باوجود سگریٹ نوشی کا تناسب کم ہونے کے بجائے بڑھ گیا ہے۔
الوطن اخبار کے مطابق مملکت میں جعلی تمباکو کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا ہے۔ سعودی ایف ڈی اے اور وزارت تجارت نے تمباکو کمپنیوں سے تبدیلی کا جو مطالبہ کیا تھا ابھی تک کسی نے اس پر عمل درآمد نہیں کیا ہے۔ 

سعودی عرب ہی نہیں دنیا بھر میں سگریٹ نوشی کا رواج بڑھتا جارہا ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)

سعودی عرب ہی نہیں دنیا بھر میں سگریٹ نوشی کا رواج بڑھتا جارہا ہے۔ سگریٹ کی عالمی مارکیٹ سے متعلق تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں سگریٹ کا استعمال بڑھا ہے۔ یہ دعویٰ 2018 کے اعدادوشمار کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
2018 میں عالمی سگریٹ مارکیٹ کا حجم 726.9 ارب ڈالر ہوگیا ہے۔ چار ممالک ایسے ہیں جہاں سگریٹ نوشی بڑھی ہے۔ ان میں انڈونیشیا پہلے، سعودی عرب دوسرے، سلوانیا تیسرے اور بلغاریہ چوتھے نمبر پر ہے۔
 

شیئر: