Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ایران کو کوئی خفیہ پیغام نہیں بھیجا‘

سعودی وزیر خارجہ میونخ میں سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب نے ایران کو کوئی خفیہ اور نہ ہی کوئی خاص پیغام بھیجا ہے۔‘ 
انہوں نے کہا ہے کہ ’ایران کو ہمارا واضح اور صاف پیغام ہے کہ کسی بھی مذاکرات سے قبل اپنے رویے اور کردار کو تبدیل کرے۔‘
سعودی وزیر خارجہ ہفتے کو میونخ میں منعقدہ سالانہ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں ان باتوں کی تردید کی جن میں کہا جا رہا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے ایران کو کوئی پیغام ارسال کیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ نے یقین دلایا ’ سعودی عرب یمن میں سیاسی حل کا خواہاں ہے۔فوٹو: اے ایف پی

سعودی روزنامے ’المدینہ‘ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے واضح طور پر کہا کہ ’خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے پیچھے ایک ہی کردار ہے۔‘
انہو ں نے کردار کے بارے میں مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’ایران اپنے رویے سے خطے کے معاشی امن کو تہہ و بالا کرنا چاہتا ہے جو کسی کو قابل قبول نہیں ہوگا۔‘
یمن کے حوالے سے وزیر خارجہ نے یقین دلایا کہ ’سعودی عرب یمن میں سیاسی حل کا خواہاں ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم نے ہمیشہ سیاسی حل کی حمایت کی ہے۔ سیاسی مکالمے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ مستقبل میں بھی سیاسی مکالمے کی حمایت جاری رکھیں گے‘۔
 

شیئر: