Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الائیچی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، 200 ریال کلو فروخت

تاجروں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں الائیچی کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں الائیچی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہونے سے شہری پریشان ہوگیے ہیں۔
مقامی مارکیٹ میں جہاں پہلے ایک کلو الائیچی 70 سے 90 ریال میں فروخت ہوتی تھی، اب بڑھ کر 200 ریال کلو ہوگئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق صارفین نے الائیچی کی بڑھتی ہوئی قیمت کو مصنوعی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’متعلقہ نگران اداروں کی لاپروائی کی وجہ سے تاجروں کو من مانی کرنے کا موقع مل گیا ہے‘۔
صارفین نے کہا ہے کہ ’وزارت تجارت اوربلدیہ کی تفتیشی ٹیموں کو چاہئے کہ الائیچی کے تاجروں کو طلب اور رسد میں توازن پیدا کرنے کا پابند کریں‘۔
دوسری طرف تاجروں نے کہا ہے کہ ’انڈیا سے درآمد کی جانے والی الائیچی گزشتہ ایک سال سے نہیں آرہی۔ وہاں الائیچی میں سپرے کے آثار ملے ہیں‘۔

کہ سعودی شہری قہوہ کے علاوہ مختلف پکوانوں میں الائیچی کا استعمال کرتے ہیں ( فوٹو: العین)

تاجروں نے بتایا ہے کہ ’یہی وجہ ہے کہ مقامی مارکیٹ میں طلب اور رسد میں توازن نہیں رہا۔ ہمیں انتہائی منگے داموں میں الائیچی مل رہی ہے‘۔
تاجروں نے کہا ہے کہ ’رمضان المبارک میں الائیچی کی طلب میں مزید اضافہ ہوگا جس کے باعث قیمت بھی بڑھنے کا خدشہ ہے‘۔
واضح رہے کہ سعودی شہری قہوہ کے علاوہ مختلف پکوانوں میں الائیچی کا استعمال کرتے ہیں۔
مقامی مارکیٹ میں سالانہ 10 لاکھ ٹن الائیچی فروخت ہوتی ہے۔

شیئر: