Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایوانکا ٹرمپ: خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سعودی کوششیں قابل تعریف

ایونکا ٹرمپ نے دو برسوں میں ہونے والی نمایاں اصلاحات پر مبارکباد بھی پیش کی۔فوٹو: عرب نیوز
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی اور مشیر ایوانکا ٹرمپ نے سعودی عرب میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے نمایاں اصلاحات اوراقدامات کو سراہا ہے۔
 عرب نیوز کے مطابق دبئی میں گلوبل ویمن فورم سے خطاب کرتے ہوئے ایوانکا ٹرمپ نے آزادانہ سفر کے احترام ،کریڈٹ اور فنانشل سروسز تک رسائی کے حوالے سے قانون میں تبدیلیوں کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔
ایونکا ٹرمپ نے سعودی عرب،مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے چاردیگر ملکوں میں پچھلے دو برسوں میں ہونے والی نمایاں اصلاحات پر مبارکباد بھی پیش کی۔

ایوانکا ٹرمپ نے دبئی میں گلوبل ویمن فورم سے خطاب کیاہے۔

 انہوں نے کہا ’ بحرین نے کام کی جگہ پر امتیازی سلوک کے خلاف قانون متعارف کرایا ہے۔اردن نے خواتین کے رات کو کام کرنے پر عائد قانونی پابندیاں ختم کردیں۔مراکش نے خواتین کے لیے اراضی کے حقوق کو توسیع دی اور تیونس نے گھریلو تشدد سے نمٹنے کے لیے اہم قوانین متعارف کرائے ہیں‘۔
’ہم سب کو اس پیش رفت اور کامیابیوں کو سراہنے کی ضرورت ہے اور تاحال ہم مطمئن نہیں ہوں گے کیونکہ اب بھی بہت زیادہ کام کرناباقی ہے‘۔
 ایوانکا ٹرمپ کا کہنا تھا’ بہت ساری خواتین کو ورک فورس میں جگہ بنانے ، اپنا کاروبار شروع کرنے ، اپنی پوری صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘۔

گذشتہ سال شمالی افریقہ کے دورے کے دوران مراکش کی ڈیزائنر فدیلہ ال گادی کا بنا ہوا ٹو پیس سوٹ پہنا تھا ( فوٹو: عرب نیوز)

گلوبل ویمن فورم سے ایوانکا ٹرمپ کے خطاب سے پہلے ہوٹل میں ایک فوٹو سیشن بھی ہوا جہاں امارتی برانڈ لایور کے بنے ہوئے میکسی لباس میں ایوانکا ٹرمپ کی تصویریں کھینچی گئیں۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ایوانکا  ٹرمپ نے عرب لیبل کی حمایت کی ہو۔انہوں نے گذشتہ سال شمالی افریقہ کے تین روزہ دورے کے دوران مراکش کی ڈیزائنر فدیلہ ال گادی کا بنا ہوا ٹو پیس سوٹ پہنا تھا۔
 
 

شیئر: