Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ٹڈیاں کھانے سے گریز کیا جائے‘

 ٹڈیوں کے خاتمے کے لیے وزارت ماحولیات کی جانب سے سپرے کیا جاچکا ہے (فوٹو الیوم)
سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں ٹڈی دل حملوں کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ وڈیو ’عرب کا موسم‘ کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر جاری کی گئی ہے جس میں مشرقی ریجن کے دمام اور الخبر کے مختلف علاقوں کو دکھایا گیا ہے جہاں لاکھوں کی تعداد میں ٹڈیاں سڑکوں اور مختلف مقامات پر دکھائی دے رہی ہیں۔
اس حوالے سے عاجل ویب سائٹ نے وزارت ماحولیات پانی و زراعت کے ٹوئٹراکاﺅنٹ پر جاری بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزارت نے ٹڈی دل حملوں سے بچنے کے لیے خصوصی مہم جس کا عنوان ’ٹڈی دل سے خاتمے کے لیے ہمارے شریک بنیں‘ شروع کی ہے۔

ٹڈیاں کھانے سے گریز کیا جائے کیونکہ یہ سپرے کی وجہ سے زہریلی ہیں  (فوٹو: سبق)

اس مہم میں واٹس ایپ نمبر کی سہولت دی گئی ہے جس کے ذریعے کوئی بھی شخص اس مقام کی نشاندہی کرسکتا ہے جہاں ٹڈیوں نے حملہ کیا ہو۔
اس ضمن میں وزارت ماحولیات و پانی و زراعت کا کہنا ہے کہ وہ مناسب اقدامات کررہی ہے۔
واضح رہے کہ وزارت کی جانب سے گذشتہ ماہ ٹڈی دل حملوں کی پیشگی اطلاع دی گئی تھی۔ سعودی وزارت کا کہنا تھا کہ یکم تا پندرہ جنوری تک ایک لاکھ چالیس ہزار سے دو لاکھ 55 ہزار ہیکٹر رقبے پر ٹڈیوں کے خاتمے کے لیے سپرے کیا جاچکا ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ جنوبی سمت میں چلنے والی ہواﺅں کی وجہ سے ٹڈیوں کا رخ ریاض، قصیم، حائل اور مشرقی ریجن کی جانب ہوسکتا ہے۔
دریں اثنا سبق ویب سائٹ کے مطابق ٹڈی دل آئندہ چند گھنٹوں میں ریاض کے صحرائے ربع الخالی کی جانب منتقل ہوسکتے ہیں۔ ہوا کا رخ شمال مشرقی سمت ہونے کی وجہ سے ٹڈی دل کا رخ یمن کی جانب ہوگا۔
وزارت ماحولیات نے ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹڈیوں کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے سپرے کی وجہ سے ٹڈیوں کو کھانے سے گریز کیا جائے۔ سپرے کے باعث یہ ٹڈیاں زہریلی ہوسکتی ہیں۔ 
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: