Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی سم کارڈ فروخت کرنے والا بنگالی گرفتار

بنگلہ دیشی کے قبضے سے 31450 سم برآمد ہوئے ہیں۔
ریاض پولیس نے غیر قانونی سم کارڈ فروخت کرنے والے بنگلہ دیشی کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے 31450 فون سم کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔
ملک بھر میں غیر قانونی سم کارڈ کے دھندے کے خاتمے اور اس میں ملوث عناصر کی پکڑ دھکڑ کے باوجود تارکین وطن پولیس سے بچ کر یہ کام کرتے رہتے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان نے بتایا ’ایک بنگلہ دیشی شہری کو غیر قانونی طریقے سے سم کارڈ فروخت کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔‘
پولیس ترجمان کے مطابق ’بنگلہ دیشی کی گرفتاری ریاض سٹی سینٹر کے العمل محلے میں ہوئی۔ وہ عمر کے چوتھے عشرے میں ہے۔ اس کے قبضے سے 31 ہزار450 غیر قانونی سم کارڈ برآمد ہوئے جو مختلف موبائل کمپنیوں کے تھے۔
’سم کارڈ سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے نام پر ان کی لاعلمی میں جاری کرائے گئے تھے۔‘
یاد رہے کہ سعودی قانون کے مطابق کسی بھی موبائل کمپنی سے سم کارڈ حاصل کرنے کے لیے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو اپنے شناختی کارڈ کی کاپی جمع کرانا ہوتی ہے۔ کاپی جمع کراتے وقت اصل شناختی کارڈ سے اس کا موازنہ کیا جاتا ہے۔

شیئر: