Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تمباکو اور سگریٹ کی سمگلنگ کیوں بڑھ گئی؟

کسٹم ڈیوٹی میں اضافے کے بعد تمباکو کی سمگلنگ کا سلسلہ بڑھ گیا ہے۔فوٹو: عاجل
سرحدی سیکیورٹی فورس نے الدایر میں سات ملین ریال کا غیر قانونی تمباکو اورسگریٹ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ 
 سعودی حکام نے تمباکو پر کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ کیا ہے تمباکو کی سمگلنگ کا سلسلہ بڑھ گیا ہے۔ اس میں مقامی شہریوں کے ساتھ مقیم غیر ملکی بھی اس میں ملوث ہورہے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے معروف صوبے جازان کی کمشنری الدایر پولیس نے 70لاکھ ریال سے زیادہ مالیت کے تمباکو اور اس سے بنائی گئی مختلف اشیا کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ہے۔

سیکیورٹی فورس نے سات ملین ریال کا تمباکو اورسگریٹ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ فوٹو: عاجل

سیکیورٹی اہلکاروں نے سرحد پار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی تھی۔ ان کے قبضے سے تمباکو اور یمن سمیت بعض عرب ممالک میں نشے کے طورپر استعمال کیے جانے والے پتے (قات) برآمد ہوئے۔
سعودی سرحدی محافظ تمباکو کی سمگلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر ایسے تمام مقامات پر سرحدی نگرانی سخت کیے ہوئے ہیں جہاں سےاسمگلر نشہ آور اشیا خصوصاً تمباکو سمگل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اسمگلر نشہ آور اشیا خصوصاً تمباکو سمگل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔فوٹو: عاجل

الدایر کے کمشنر نے بتایا ’ سیکیورٹی آپریشن الدایر کے کوہستانی علاقے میں کیاگیا۔بڑی مقدار میں تمباکو اور قات گانٹھیں ضبط کی گئی ہیں۔
الدایر کے کمشنر نے مزید بتایا’ 441درانداز پکڑے گئے ہیں۔ یہ تمباکو اور قات سمگل کررہے تھے۔ ان کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔سمگلنگ میں استعمال ہونے والی دو کشتیاں بھی ضبط کی گئی ہیں‘۔
 

شیئر: