Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی میں ہنگامے، ہلاکتوں سمیت املاک کو نقصان

انڈیا کے دارالحکومت دہلی میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف مسلسل دو روز سے پرتشدد واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ خبر رساں ادارے ’روئٹرز‘ کے مطابق ایک پولیس اہلکار سمیت کم از کم پانچ افراد ہلاک جبکہ 90 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ 
گزشتہ روز پیر کو شروع ہونے والے شدید احتجاج کے بعد آج صبح بھی شمالی دہلی میں صورت حال کشیدہ رہی۔ شہر میں کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا، اور کئی دکانوں اور گاڑیوں کو آگ بھی لگائی گئی۔
انڈیا میں شہریت کا قانون بننے کے بعد ملک کے کئی حصوں میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔

شیئر: