Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غداری پر8 سعودیوں کو موت اور قید کی سزا

مرکزی ملزم نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے ملک سے غداری کی ( فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی عرب کی فوجداری عدالت نے آٹھ سعودی شہریوں کے خلاف ملک سے غداری اور ایران کے لیے جاسوسی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر موت اور قید بامشقت کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔
کھلی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران ملزمان کے وکلا اور پراسیکیوٹر جنرل کے علاوہ ملزمان کے اہل خانہ اور حقوق انسان کمیشن کے نمائندے بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
مقامی ویب نیوز ’سبق ‘ کے مطابق عدالتی حکم کے مطابق مقدمے کے مرکزی ملزم نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے ایرانی خفیہ سروسز کو مملکت کے اہم راز مہیا کیے تھے ۔
غداری کے مجرم نےمملکت میں قائم  دو غیر ملکی سفارخاتون کے آمد ورفت کے مقامات کی نشاندہی کرنے کے علاوہ وہاں کی سکیورٹی کے حوالے سے حساس معلومات بھی فراہم کی تھیں جس پر اسے موت کی سزا کا حکم سنایا گیا۔
دیگر سات ملزمان بھی سعودی شہری ہیں جن کو مرکزی ملزم سے رابطہ رکھنے کےعلاوہ مشکوک افراد جو کہ ایرانی سفارتخانے میں ملازم تھے کے ساتھ تعلقات رکھنےاور انہیں بھی مملکت کے داخلی امور سے متعلق بعض اہم معلومات مہیا کرنے کے الزام میں قید بامشقت کی سزا کا حکم سنایا گیا ہے۔
فوجداری عدالت کے ابتدائی فیصلے میں کہا ہے کہ ملزمان یا ان کے وکیل کویہ حق حاصل ہے کہ وہ فیصلے کے خلاف 30 دن کے اندر اپیل دائر کر سکتے ہیں۔
واضح رہے مقررہ مدت کے دوران اپیل دائر کرنے کا حق قانونی طور پر ہر ایک کو حاصل ہے۔ مقررہ وقت گزرنے کے بعد یہ حق ساقط ہوجاتا ہے جس کے بعد اپیل قابل قبول نہیں رہتی اور حتمی حکم صادر کر دیاجاتا ہے۔

شیئر: