Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خسارے والی کمپنیوں میں غیر ملکیوں کے شیئرز کتنے؟

غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے 6.85 فیصد شیئر کے مالک ہیں۔فوٹو؛سوشل میڈیا
 سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کار سٹاک رکیٹ میں رجسٹرڈ خسارے میں چلنے والی کمپنیوں کے 6.85 فیصد شیئر کے مالک ہیں۔
خسارے میں چلنے والی کمپنیو ںکی تعداد 21ہے۔ ان کے شیئر 1.19ارب ہیں۔ ان میں سے 81.74 ملین حصص کے مالک غیر ملکی سرمایہ کار ہیں۔
الاقتصادیہ کے مطابق سعودی مالیاتی منڈی (تداول) نے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا ’ خسارے میں چلنے والی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے شیئرز کی قیمت 982.88 ملین ریال ہے۔ ان کمپنیوں کے شیئرزکی مجموعی قیمت گزشتہ ہفتے کے لین دین کے حوالے سے 14.96ارب ریال ہے‘۔

غیر ملکی سرمایہ کار ان کے 1.85ملین شیئرز کے مالک ہیںفوٹو؛سوشل میڈیا

سعودی سٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کار جس قدر شیئرز خریدے ہوئے ہیںان کے حساب سے خسارے میں چلنے والی کمپنیوں میں ان کے حصص کا تناسب 0.6 فیصد ہے‘۔
 اس کا مطلب یہ ہے کہ دیگر کمپنیو ںکے مقابلے میں خسارے میں چلنے والی کمپنیو ںمیں ان کی سرمایہ کاری کا حجم بہت معمولی ہے تاہم خسارے میں چلنے والی کمپنیوں کے کل شیئرز میں غیر ملکی سرمایہ کاروںکا حصہ بڑھا ہوا ہے۔ یہ 21 کمپنیوں میں سے 9کمپنیو ںکے 2فیصد سے زیادہ شیئرزکے مالک ہیں۔
 تین کمپنیو ںکے شیئرز کے لین دین پر پابندی لگی ہوئی ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کار ان کے 1.85ملین شیئرز کے مالک ہیں۔ان کمپنیوںمیں الخضری، وفاءللتامین اور عذیب للاتصالات ہیں۔

شیئر: