Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی آرامکو کے شیئرز کی ریکارڈ فروخت

پانچ دنوں میں 73 ارب ریال مالیت کے شیئرز خرید ے گئے ہیں۔ فوٹو: الاقتصادیہ
 آرامکو شیئرز آپریشنز کے ذمہ دار سامبا کیپیٹل کے مطابق پہلے پانچ دنوں میں سعودی آرامکو کے 73 ارب ریال مالیت کے شیئرز خرید ے گئے ہیں۔
الاقتصادیہ کے مطابق اداروں نے 58.39 ارب ریال کے شیئرز خریدے ہیں۔
 پانچ روز کے دوران ایک لاکھ 82 ہزار افراد نے14.59ارب ریال کے شیئرز حاصل کیے۔

Index


سعودی حصص مارکیٹ  دنیا کی دسویں بڑی مارکیٹ بن جائے گی۔ فوٹو:اے ایف پی

سامبا کپیٹل کی مجلس عاملہ کی ڈپٹی چیئرپرسن رانیا نشار نے بتایا کہ ابتدائی پانچ روز کے دوران افراد اور اداروں نے ریکارڈ تعداد میں شیئرز خریدے۔
ان کے مطابق ’اس سے سعودی آرامکو پر سرمایہ کاروں کا غیر معمولی اعتبار ظا ہر ہوتا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ ایام میں مزید شیئرز خریدے جائیں گے۔‘
رانیا نشار کے مطابق سعودی حصص مارکیٹ آرامکو شیئرز کے اندراج کے بعد دنیا کی دسویں بڑی مارکیٹ بن جائے گی۔
الاقتصادیہ کے ماہرین نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ آرامکو کی مارکیٹ ویلیو 1.6ٹریلین ڈالر سے لے کر1.71 ٹریلین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ یہ اعداد وشمار شیئرز مارکیٹ کے اعداد وشمار اور سعودی آرامکو کے شیئرز کے جاری کردہ نرخ کی بنیاد پر تیار کیے گئے ہیں۔

سعودی آرامکو کے شیئرز کی کل تعداد دوسو ارب ہے۔ فوٹو:اے ایف پی

یاد رہے کہ سعودی آرامکوکے شیئرز کی کل تعداد دوسو ارب ہے۔ ایک حصص کی قیمت تیس سے بتیس ریال مقرر رکی گئی ہے۔
سعودی بینکوں نے آرامکو کے شیئرز خریدنے کے لیے مقامی شہریوں کو قرضے جاری کرنے کی فراخدلانہ پیشکش بھی کر رکھی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق آرامکو نے عام افراد کے لیے 0.5 فیصد شیئر مختص کیے ہیں جبکہ اداروں کو ایک کے لیے ایک فیصد شیئر مقرر کئے گئے ہیں۔
 سعودی آرامکو کے شیئرز خریدنے میں دلچسپی لینے والوں میں ٹیکسی ڈرائیوروں سے لے کر روایت پسند افراد تک سب شامل ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: