Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں سیاحتی جزیرہ اور تیرتا ریستوران

16لاکھ مربع میٹر کے رقبے پر جزیرہ جائے گافوٹو :سوشل میڈیا
جازان کے میئر انجینیئر نایف بن سعیدان کے مطابق 16لاکھ مربع میٹر کے رقبے پر کنگ عبداللہ نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب عظیم الشان سیاحتی جزیرہ بنایا جائے گا۔ یہ جزیرہ سمندری جنگلات سے مزین ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نایف بن سعیدان نے بتایا ’نئے ایئرپورٹ پر ڈھائی ارب ریال لاگت آئے گی۔ یہ ایئرپورٹ 50 لاکھ مربع میٹر کے رقبے میں تیار کیا جائے گا۔ اس سے سالانہ 24 لاکھ افراد سفر کرسکیں گے۔ ایئر پورٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے‘۔ 
 میئر نے مزید بتایا ’جازان شہر میں واٹر گیمز کا منصوبہ ایک لاکھ میٹر کے رقبے میں نافذ کیا جائے گا۔ جازان کے الشقیق شہر میں پچاس ہزار میٹر کے پلاٹ پر ایسا ہی ایک اورمنصوبہ روبہ عمل لایا جائے گا‘۔

جازان شہر میں 15ہزار میٹر کے رقبے پر ریستورانوں کی چین کھولی جائے گی۔ فوٹو :سوشل میڈیا

’جازان کے سمندر میں تیرتا ہوا ریستوران بھی کھولا جائے گا۔ اس ریستوران میں صرف مچھلیوں سے تیار ہونے والی ڈشیں پیش کی جائیں گی‘۔
 انجینیئر نایف بن سعیدان کا کہنا تھا ’جازان شہر میں 15ہزار میٹر کے رقبے پر ریستورانوں کی ایک چین بھی کھولی جائے گی‘۔ 

شیئر: