Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان ریجن میں 1400 برس قدیم مسجد اور کنویں کے آثار

 کنویں کا مقصد عازمین حج کے لیے پانی فراہم کرنا تھا۔ فوٹو: سبق
جازان ریجن کی کمشنری الدرب میں 1400 برس قدیم مسجد اور کنویں کے آثار موجود ہیں۔
 ویب نیوز 'سبق ' نے جازان ریجن میں قدیم ترین مسجد اور کنویں کے حوالے سے معر وف تاریخ دان احمد العتودی کے حوالے سے بتایا ’ جازان ریجن کے شمال میں واقع الدرب کمشنری میں 14 سو برس قدیم آثار موجود ہیں جن میں ایک مسجد ہے‘۔
 کنویں کا مقصد اس راستے سے آنے والے عازمین حج کے لیے پانی کا وسیلہ فراہم کرنا تھا۔ 

مسجد اور کنویں یمن سے آنے والے عازمین حج کے راستے میں تعمیر کرائے گئے تھےفوٹو: سبق

مسجد اور کنویں یمن سے مکہ مکرمہ آنے والے عازمین حج کے راستے میں تعمیر کرائے گئے تھے جسے سبیل الحجاج یعنی حجاج کے لیے سبیل کے طور پر وقف کیا گیا تھا۔
ماہر تاریخ دان العتودی نے مزید کہا ’اس مقام کے بارے میں محکمہ آثار قدیم کو تقریبا آٹھ برس قبل علم ہوا تھا جس کے بعد اس مقام کی تاریخی حیثیت دریافت کر کے کہا تھا کہ یہ مسجد اور کنواں حضرت معاذ بن جبل کے دور کا ہے۔
 احمدالعتودی کا کہنا تھا ’ اگرچہ یہ ایک تاریخی مقام ہے تاہم ابھی تک اس جگہ کو اہمیت نہیں دی گئی جب سے یہ مقام دریافت ہوا ہے اگر اسے درست طور پر اہمیت دے کر اس کی دیکھ بھال کی جاتی تو بہت بہتر حالت ہوتی‘۔
 

شیئر: