Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی : زیبرا کراسنگ خلاف ورزی پکڑنے کے لیے سمارٹ کیمرے

سمارٹ کیمرے شمسی توانائی کی مدد سے کام کرتے ہیں۔فوٹو: امارات الیوم
دبئی پولیس نے زیبرا کراسنگ کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے مخصوص مقامات پر سمارٹ کیمرے نصب کرادیے۔ 
دبئی میں پیدل چلنے والوں کو سڑک پار کرنے کے لیے جگہ جگہ زیبرا کراسنگ بنائے گئے ہیں۔ اس کے باوجود پیدل چلنے والے اس کی پابندی نہیں کرتے جس سے حادثات پیش آتے ہیں۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر سیف مھیر المزرورعی نے بتایا ’ سمارٹ کیمرے شمسی توانائی کی مدد سے کام کرتے ہیں۔ یہ ریموٹ سینس آلات سے آراستہ ہیں، انتہائی حساس ہیں‘۔ 

سڑک پار کرنے کے لیے جگہ جگہ زیبرا کراسنگ بنائے گئے ہیں فوٹو: سوشل میڈیا

’سڑک کے دونوں جانب پیدل چلنے والوں کی نقل و حرکت اورگاڑیوں کا ریکارڈ بھی لیتے ہیں۔ یہ فور جی سسٹم سے بھی جڑے ہوئے ہیں۔ جس کی بدولت خلاف ورزی سے نمٹنے کی کارروائی خود کار نظام کے تحت انجام پاتی ہے۔
المزروعی کے مطابق سمارٹ کیمرہ الٹرا ساﺅنڈ سگنل جاری کرکے گاڑیو ںکے ڈرائیوروں کو متنبہ کرتا ہے کہ پیدل چلنے والے زیبرا کراسنگ عبور کررہے ہیں لہذاآپ رک جائیں اور پیدل چلنے والوں کو گزرنے کا موقع فراہم کریں‘۔ 
اگر کوئی ڈرائیور اس کی پابندی نہیں کرتا تو اس کے خلاف ٹریفک چالان ریکارڈ کرلیا جاتا ہے ۔ الزام یہ ہوتا ہے کہ ڈرائیور نے زیبرا کراسنگ سے پیدل چلنے والوں کی حق تلفی کی ہے‘۔

شیئر: