Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: ایرانی حملے میں زخمی پاکستانی کی حالت مستحکم، سفیر نے عیادت کی

پاکستانی شہری کے علاج سے متعلق ڈاکٹروں سے تفصیلی بریفنگ لی۔( فوٹو: اے پی پی)
کویت میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال نے ایرانی ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے پاکستانی شہری کی عیادت کی۔
سنیچر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی سفیر نے زخمی شہری کی خیریت دریافت کی۔ ان کے علاج کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی۔
ڈاکٹروں کے مطابق زخمی پاکستانی شہری کی حالت مستحکم ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔
علاوہ ازیں پاکستانی سفیر نے کویت کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل خالد درج سعد الشریعان سے بھی ملاقات کی۔
لیفٹیننٹ جنرل خالد درج سعد الشریعان نے زخمی پاکستانی شہری کو بہترین ممکنہ طبی سہولتوں اور علاج کی یقین دہانی کرائی۔
یاد رہے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کویت میں پاکستانی سفیر کو زخمی پاکستانی شہری کی عیادت، بہترین طبی نگہداشت اور جلد صحت یابی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔
جمعرات کو کویت میں ایرانی ڈرونز کی جانب سے ایک ’اہم تنصیب‘ کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنائے جانے سے دو اطالوی شہری ہلاک ہوئے جبکہ ایک پاکستانی شہری سمیت دو زخمی ہوئے۔
کویتی وزارتِ دفاع نے اپنے بیان میں بتایا ’ایرانی جارحیت میں ایک اہم تنصیب کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں گرنے والے دھماکہ خیز مواد کے ٹکڑوں سے نقصان پہنچا۔

 

شیئر: