Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب تو ڈزنی لینڈ کی طرح ہے‘

پولینڈ کی سیاح خاتون کا کہنا ہے’ سعودی عرب سیاحتی مرکز بن گیا ہے۔ فوٹو: المرصد
پولینڈ کی سیاح خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں ’سعودی عرب تو ڈزنی لینڈ کی طرح ہے‘۔ 
المرصد ویب کے مطابق پولینڈ کی سیاح خاتون کا کہنا ہے’ سعودی عرب مشرق وسطیٰ کا سیاحتی مرکز بن گیا ہے۔ جب سے آن لائن ویزے کی سہولت ہوئی ہے یہ بات ریکارڈ پر آنے لگی ہے کہ سعودی عرب تو دیکھنے کی چیز ہے‘۔
’ماضی قریب تک یورپی ممالک کے سیاح سعودی عرب اکا دکا ہی آتے تھے۔ خواتین کی تعداد بہت کم تھی۔ آن لائن سیاحتی ویزے نے آسانی پیدا کر دی ہے‘۔

یہاں ایک ہزار برس پرانی منفرد عمارتیں دیکھنے کوملیں فوٹو: سوشل میڈیا

پولش خاتون سیاح کا کہنا ہے ’سبز ٹیلوں سے متاثر ہوئی ہوں۔ رجال المع نامی مقام سیاحوں کے لیے بے حد پرکشش ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا منفرد اور حیران کن مقام ہے‘۔ 
یہاں ایک ہزار برس پرانی ایسی منفرد عمارتیں دیکھنے کوملیں جو ڈزنی لینڈ کے شہرہ آفا ق تفریحاتی شہر میں نظر آتی ہیں۔ ان عمارتوں کی تعمیر میں منفرد طرز تعمیر استعمال کیا گیا ہے‘۔
 خاتون سیاح نے الزنجبیل قریہ بھی دیکھا۔ اس حوالے سے بتایا ’اس میں قدرتی روغن استعمال کیاگیا ہے۔ دیکھ کر بے حد اچھا لگا۔ پہاڑوں پر سایہ فگن اس کی کھڑکیاں اور کمرے دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں‘۔

 رجال المع نامی مقام سیاحوں کے لیے بے حد پرکشش ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

’ الزنجبیل کے مکانوں کے اندرونی نقش و نگار پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتاہے کہ قدرتی مناظر یہاں کی عمارتوں کو اپنی آغوش میں لیے ہوئے ہیں‘۔
 ویڈیو کلپ کے آخر میں خاتون سیاح کا کہنا تھا ’سعودی عرب آنے سے قبل مملکت کے بارے میں میری سوچ کچھ اور تھی اب کچھ اور ہے‘۔ ’یہاں آنے سے پہلے میری سوچ وہ تھی جو مغربی میڈیا نے بنائی تھی۔ یہاں آنے کے بعد مملکت سے متعلق رائے وہ ہے جو میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے‘۔

شیئر: