Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا سعودی عرب دبئی کا حریف بننے جا رہا ہے؟ 

سعودی عرب دنیا کے دس پرکشش ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا
امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ کے مطابق سعودی عرب دنیا کے 10 پرکشش ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے۔
2020 کے دوران سعودی عرب مختلف تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے نمایاں ترین ملک بن جائے گا۔
عالمی بینک نے بھی اپنی تازہ رپورٹ میں سعودی عرب کو دنیا کے 10 پرکشش ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ سعودی عرب دبئی کا طاقتور حریف بننے جا رہا ہے۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں سعودی اصلاحات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’اصلاحات کی بدولت کمپنیاں دبئی سے سعودی عرب منتقل ہونے لگی ہیں۔ کئی کمپنیوں نے اپنے کاروبار کا آغاز ہی سعودی عرب سے کیا ہے۔‘

جرمن سرمایہ کار نے دبئی میں کمپنی قائم کی۔ اب سعودی عرب منتقل ہورہا ہے۔فوٹو: سوشل میڈیا

بڑی کمپنیاں اس امید پر مملکت میں اپنے ہیڈکوارٹر قائم کر رہی ہیں کہ انہیں یہاں بڑے بڑے منصوبوں کے ٹھیکے ملیں گے۔
نیوم فیوچر سٹی کا منصوبہ کمپنیوں کو یہاں آنے کی تحریک دے رہا ہے۔ یہ نصف ٹریلین ڈالر کی لاگت کا منصوبہ ہے۔
ایک جرمن سرمایہ کار نے پانچ برس قبل دبئی میں اپنی کمپنی قائم کی تھی۔ اب وہ وہاں سے سعودی عرب منتقل ہورہا ہے۔
جرمن سرمایہ کار کا کہنا ہے ’اگر مشرق وسطیٰ میں کامیاب ہونا چاہتے ہوتو تمہیں سعودی عرب کا رخ کرنا ہوگا۔‘
ناروے کی ایک کمپنی امارات کی بجائے سعودی عرب میں 60 ملین ڈالر کی لاگت سے ماہی گیری کا فارم کھولنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

بلومبرگ کے مطابق ریاض میں نئی کمپنیوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے (فوٹو:سوشل میڈیا)

بلومبرگ کے مطابق ریاض میں ایسی نئی کمپنیوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے جو ایک طرح سے سعودی عرب امارات کے درمیان غیر اعلانیہ مقابلے کا تاثر دے رہی ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خلیج کے بعض ممالک کی معیشت کی تنظیم نو ہوگی۔
سعودی عرب دبئی ایکسپو 2020 کے ذریعے بھی اپنی معیشت کو آگے بڑھانے کی جراتمندانہ کاوش کررہا ہے۔ 
اماراتی ماہرین نے توقع ظاہر کی کہ اس کے یہاں بنیادی ڈھانچے کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری آئے گی۔
 

شیئر: