Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبان نے افغان فورسز پر دوبارہ حملے شروع کر دیے

قندھار کے دو اضلاع میں طالبان جنگجوؤں اور افغان پولیس میں لڑائی جاری ہے۔ فائل فوٹو: روئٹرز
افغان طالبان نے عبوری جنگ بندی کا عرصہ ختم ہونے کے بعد قندھار پولیس کی چوکیوں پر حملے شروع کیے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق طالبان کے گڑھ سمجھے جانے والے جنوبی صوبے قندھار کے دو اضلاع میں طالبان جنگجوؤں اور افغان پولیس میں لڑائی جاری ہے۔
مقامی پولیس سربراہ سلطان محمد حکیمی نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’طالبان نے پنجواہی اور میوند میں ہماری پانچ چوکیوں پر حملہ کیا ہے اور لڑائی جاری ہے۔‘

 

اے ایف پی کے مطابق طالبان نے ’تشدد میں کمی‘ کے عارضی معاہدے کو ختم کرتے ہوئے اپنے جنگجوؤوں کو افغان فوج اور پولیس پر حملے دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے امن معاہدے سے قبل شرط رکھی تھی کہ طالبان فروری کے آخری ہفتے میں کوئی عسکری کارروائی نہیں کریں گے۔
طالبان کی جانب سے تشدد میں کمی اور حملے نہ کرنے کی شرط پوری کرنے کے بعد قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن معاہدہ طے پایا تھا۔
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اے ایف پی کو بتایا کہ معاہدے کے مطابق طالبان جنگجو غیر ملکی افواج کو نشانہ نہیں بنائیں گے۔

شیئر: