Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ: کورونا وائرس سے نو ہلاکتیں

امریکہ میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 109 سے زائد ہو گئی ہے (فوٹو: روئٹرز)
گذشتہ برس چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد نو ہو گئی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’منگل کو ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق واشنگٹن کے ایک ہی نرسنگ ہوم سے تھا۔‘
’تمام ہلاکتیں مغربی ریاست میں ہوئی ہیں۔ آٹھ افراد کنگ کاؤنٹی میں جبکہ ایک شخص پڑوسی ریاست سنوہومش میں ہلاک ہوا ہے۔‘
واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق 21 جنوری کو ہوئی تھی اور اب تک ملک میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 109 سے زائد ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت گذشتہ ہفتے ہوئی تھی۔
دوسری جانب ارجنٹائن اور چلی نے پہلی مرتبہ منگل کو کورونا وائرس کے ایک ایک کیس کی تصدیق کی ہے۔

 

ادھر انڈیا نے کورونا کے خدشے کے پیش نظر اپنی بحریہ کی مشقیں ملتوی کر دی ہیں۔
ترجمان انڈین نیوی کے مطابق ’ملن 2020 مشقیں شرکا کی کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے ملتوی کی گئی ہیں۔‘
انڈیا میڈیا کے مطابق ’یہ مشقیں 18 سے 29 مارچ تک ہونا تھیں جس میں 40 سے زائد ممالک کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔‘
عالمی ادارہ صحت نے منگل کو کورونا سے متاثرہ ممالک کی امداد کے لیے 12 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان کیا۔
عالمی ادارہ صحت نے منگل کو بتایا کہ ’دنیا بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 92 ہزار ہو گئی ہے جبکہ اس وبا سے اب تک 3 ہزار 110 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔‘

شیئر: