Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا: مسافروں کی سلامتی کے لیے احتیاطی تدابیر مزید سخت

جہاز میں سوار ہونے سے پہلے تمام مسافروں کی سکینگ کی جاتی ہے ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے مسافروں کی سلامتی اور فضائی سفر کو وبائی بیماریوں سے پاک رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر مزید سخت کردی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمہ شہری ہوا بازی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے انسداد کے لیے سفر سے پہلے، سفر کے دوران اور سفر کے بعد احتیاطی تدابیر پر عمل شروع کر دیا ہے۔
محکمے نے بتایا ہے کہ ’سفر سے پہلے تمام مسافروں کا طبی معائنہ ہوتا ہے، پرواز کے دوران کام کرنے والے عملے کو دستانے اور ماسک پہنے رکھنے کی سختی سے تاکید کر دی گئی ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’سفر کے دوران کسی مریض پر شبہ ہوجائے تو اسے کس طرح باقی مسافروں سے دور رکھا جاتا ہے  نیز اس کی استعمال کی جانے والی جگہ کو کس طرح وائرس سے پاک کیا جاتا ہے، اس کی مکمل تربیت عملے کو دی گئی ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’جہاز میں سوار ہونے سے پہلے تمام مسافروں کا سکین کیا جاتا ہے تاکہ یقین ہوجائے کہ کسی میں کورونا کا شبہ نہیں ہے‘۔
محکمے نے یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ’جہازوں کے علاوہ ایئرپورٹ کے تمام حصوں کو جراثیم کش مواد سے صاف کیا جاتا ہے‘۔
محکمے کے مطابق کہ ’سفر کے بعد منزل مقصود تک پہنچنے پر جب تمام مسافر جہاز سے اتر جاتے ہیں تو جہاز کے اندرون حصے کو اچھی طرح سے صاف کیا جاتا ہے اور اس میں جراثیم کش مواد کا سپرے کیا جاتا ہے‘۔

شیئر: