Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد نے حوثیوں کا حملہ ناکام بنادیا

ایک بوٹ ریموٹ کنٹرول دھماکے کے لیے تیار کی گئی تھی (فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی عرب کے زیر قیادت عرب اتحاد نے ’ بحیرہ عرب‘ میں آئل ٹینکر پر دہشت گردانہ حملہ ناکام بنا دیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے خلیج عدن کا رخ کرنے والے ایک آئل ٹینکر کو ہدف بنایا ۔ چار تیز رفتار بوٹس کی مدد سے آئل ٹینکر کی ناکہ بندی کی کوشش کی گئی۔
اس حوالے سے ایک خالی بوٹ ریموٹ کنٹرول سے دھماکے کے ذریعے آئل ٹینکر کو تباہ کرنے کے لیے تیار کی گئی تھی۔

ترکی المالکی نے بتایا کہ آئل ٹینکر یمنی بندرگاہ نشطون سے 90 میل دور تھا (فوٹو: سوشل میڈیا)

عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ’ آئل ٹینکر یمنی بندرگاہ ’نشطون‘ کے جنوب مشرق میں 90 میل دور تھا۔ عرب اتحاد نے حملے کی کوشش ناکام بنا دی‘۔
المالکی کے مطابق دہشت گرد تنظیم باب المندب، خلیج عدن، آبنائے ہرمز اور بحیرہ عرب کے پورے علاقے کو مخدوش کر کے عالمی امن کے لیے خطرہ پیدا کر رہی ہیں۔‘
’سمندر کے راستے تیل کی عالمی سپلائی اور جہازوں کے ذریعے عالمی تجارت کو خطرات میں ڈالنے سے عالمی امن خطرے میں پڑ رہا ہے۔‘

چار تیز رفتار بوٹس کی مدد سے آئل ٹینکر کی ناکہ بندی کی کوشش کی گئی (فوٹو: سوشل میڈیا)

الترکی نے اطمینان دلایا کہ ’عرب اتحاد کی مشترکہ فوجی کمانڈ تجارتی اور تیل جہازوں کو خطرات پیدا کرنے والوں کو سبق سکھانے کے لیے پوری طرح سے چوکس ہے۔‘
الترکی نے کہا کہ ’عرب اتحادی بین الاقوامی اتحادیوں سے عالمی امن کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے بھرپور تعاون کے خواہاں ہیں۔‘

شیئر: