Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معروف برانڈ والے ماسک کی قیمتوں میں اضافہ

آن لائن ماسک کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا(فوٹو، سوشل میڈیا)
نئےکورونا وائرس کے پھیلاﺅ کی خبروں اور اس سے بچاﺅ کے لیے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں میں میڈیکل ماسک  حاصل کرنے کا جنون پیدا کردیا۔لاکھوں سعودی اورمقیم غیر ملکی طبی ماسک خرید رہے ہیں۔
الوطن اخبار کے مطابق سعودی شہریوں میں معروف برانڈ والے ماسک خریدنے کا جنون پیدا ہوگیا ہے۔ہرایک دوسرے سے اعلی معیار کا ماسک خریدنے لگا ہے۔
عالمی برانڈ والے مشہور حفاظتی ماسک  کی قیمت 900ریال سے تجاوز کر گئی۔ اس صورتحال سے آن لائن کاروباری ادارے نقلی ماسک کوعالمی معیار والے ماسک کے طور پر پیش کرنے لگے۔

میڈیکل ماسک کی طلب میں غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے( فوٹو ، سوشل میڈیا)

 بعض مشہور ٹریڈ مارک والے ماسک سو سے ڈھائی سو ریال تک میں فروخت ہورہے ہیں۔
اخباری رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ آن لائن منڈیوں اور تجارتی برانڈ والی ویب سائٹس پر حفاظتی ماسک کے مختلف نرخ دیکھنے میں آرہے۔
بعض آن لائن کاروباری مراکز 250ڈالر میں فروخت کررہے ہیں۔ جومقامی کرنسی میں 992ریال بنتی ہے۔
ماسک کی غیر معمولی طلب سے ایک نئی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔ کئی تجارتی مراکزانٹرنیشنل برانڈ والے ماسک کی مارکیٹنگ کررہے ہیں۔

بعض تجارتی ادارے اپنے برانڈ سے ماسک متعارف کرارہے ہیں ( فوٹو، سوشل میڈیا)

  معلوم ہوا ہے  کہ یہ ماسک بین الاقوامی مشہور ماسک کی خصوصیات کے حامل نہیں۔
اس ضمن میں بعض ماہرین کا کہناہے کہ تجارتی مراکز اپنے برانڈ تیار کرنے والی مشینیں رکھے ہوئے ہیں اور وہ معمولی لاگت سے ایسی شکل و صورت والے ماسک تیار کررہے ہیں جو بین الاقوامی برانڈ والے ماسک جیسے لگتے ہیں۔
آن لائن تجارتی مرکز کی ایک مالک خاتون نے بتایا کہ میں انٹرنیشنل برانڈ والے ماسک کی مارکیٹنگ کررہی ہوں۔ ان کی طلب کم ہے کیونکہ ان کے نرخ بہت زیادہ ہ ہیں۔
حفاظتی ماسک فروخت کرنے والی ایک خاتون اسما ء کا کہنا تھا کہ اس نے انٹرنیشنل  ٹریڈ مارک والے حفاظتی ماسک بھاری رقم دے کر خرید لیے تھے۔ جو غلطی تھی اور آئندہ ایسی غلطی نہیں کروں گی۔

 

 

شیئر: