Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلا انٹرنیشنل لیڈیز گالف ٹورنامنٹ 

دنیا کی مشہور اور منتخب کھلاڑی ٹورنامنٹ میں شریک ہوںگی۔ فوٹو: سوشل میڈیا
سعودی عرب میں پہلا انٹرنیشنل لیڈیز گالف ٹورنامنٹ 19 سے 22 مارچ تک کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں منعقد ہوگا۔
چار روزہ ٹورنامنٹ کا اہتمام رائل گرینز گیمز فیلڈ اور گالف کلب میں کیا جائے گا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق گالف کی دنیا کی مشہور اور منتخب کھلاڑی خواتین ٹورنامنٹ میں شریک ہوں گی۔
ان میں نمایاں ترین مہا الحدیوی ہیں۔ 31 سالہ الحدیوی گالف کی پہلی مشہور عرب خاتون کھلاڑی ہیں۔ یہ 2012ء سے گالف کے یورپی مقابلوں میں باقاعدہ حصہ لے رہی ہیں۔ ان دنوں 10 لاکھ امریکی ڈالر کا انعام حاصل کرنے کے لیے مقابلے کی تیاری کررہی ہیں۔

 الحدیوی گالف کی پہلی مشہور عرب خاتون کھلاڑی ہیں۔ فوٹو: ایس پی اے

الحدیوی نے بتایا کہ ’سعودی عرب نے لیڈیز گالف ٹورنامنٹ کی میزبانی کا فیصلہ کر کے بڑا اہم کام کیا ہے۔ اس سے دنیا بھر کی خواتین میں گالف سے دلچسپی پیدا ہوگی۔ مجھے عرب ملک میں لیڈیز گالف ٹورنامنٹ کا سوچ کر ہی بڑی خوشی ہورہی ہے۔ یہ میرے نزدیک بہت بڑا کام ہے۔‘
الحدیوی کہتی ہیں کہ ’یہ اس قدر خوش آئند بات ہے کہ سعودی عرب میں گالف کا پیشہ ورانہ مقابلہ ہورہا ہے اور ہمیں اس میں شرکت کا موقع مل رہا ہے۔ بلاشبہ یہ صحیح جہت میں درست قدم ہے۔ مجھے اس میں حصہ لینے پر فخر ہے۔‘
ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کی اسٹار جارجیا ہال بھی شریک ہورہی ہیں۔ یہ یورپی ٹورنامنٹ میں دو مرتبہ اعزاز پا چکی ہیں۔
سویڈن کی جولیا انگسٹروم بھی ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے اوپن ٹورنامنٹ کا اعزاز جیتے ہوا ہے۔
جنوبی افریقہ کی لی آن بیس بھی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پہنچیں گی۔ یہ یورپ سے 12 اعزاز جیتے ہوئے ہیں۔ ان کے علاوہ اور بھی گالف کی عالمی کھلاڑی خواتین اور سولہم کپ جیتنے والی خاتون کھلاڑی ٹورنامنٹ میں شریک ہوں گی۔
                        
خود کو اپ ڈیٹڈ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: