Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان: امام مسجد پر حملہ کرنے والا گرفتار

حملہ آورنفسیاتی مریض ہے ( فوٹو ، سبق نیوز)
جازان ریجن کی بیش کمشنری کی جامع مسجد ’طناطن‘ کے امام کو نماز کے دوران چاقو سے زخمی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
امام کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں ان کی حالت قدرے بہتر بتائی جاتی ہے۔
 ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق واقعہ بیش کمشنری میں اس وقت پیش آیا جب جامع مسجد طناطن کے امام نماز جمعے کی دوسری رکعت میں تھے کہ اچانک ایک شخص نے ان پر چاقو سے حملہ کر دیا۔
حملہ آور کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ نفسیاتی مریض ہے۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جس سے تحقیقات جاری ہیں۔ حملہ آور کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ اسی قصبے کا رہائشی ہے اور کافی عرصے سے نفسیاتی ہسپتال میں زیر علاج تھا۔

شیئر: