Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین کے لیے ایک لاکھ 11 ہزارتجارتی لائسنس

وزارت تجارت نے خواتین کو تجارتی لائسنس آن لائن جاری کیے۔(فوٹو سوشل میڈیا)
 سعودی وزارت تجارت نے اعلان کیا ہے کہ 2019 کے دوران خواتین کو ایک لاکھ 11 ہزار تجارتی لائسنس جاری کیے گئے۔
 یہ 2018 کے مقابلے میں 49 فیصد زیادہ ہیں۔ سعودی عرب میں تاجر خواتین کے تجارتی لائسنسوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ 36  ہزار سے تجاوز کر گئی۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت تجارت نے بتایا کہ’ خواتین نے سب سے زیادہ تھوک، ریٹیل اور تعمیرات کے شعبوں کے لائسنس حاصل کیے۔

خواتین نے ریٹیل اور تعمیرات کے شعبوں کے لائسنس حاصل کیے۔ (فوٹو سوشل میڈیا)

قیام و طعام کی تجارتی سرگرمیوں کے لیے لائسنس جاری کرائے گئے۔  امدادی صنعتوں ، انتظامی خدمات، سبسڈی خدمات اور سائنسی ، تکنیکی اور پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے لیے بھی لائسنس حاصل کیے گئے۔
الاقتصادیہ کے مطابق وزارت تجارت نے سعودی خواتین کو تجارتی لائسنس آن لائن جاری کیے۔
خواتین کو وزارت کے دفترآنے کی زحمت نہیں دی گئی۔
 جب بھی کسی خاتون نے تجارتی لائسنس کے لیے درخواست دی فوری طور پر آن لائن درخواست منظور کرلی گئی۔ کسی خاتون کو کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔

وشل انشورنس جنرل کارپوریشن میں اندراج بھی اسی وقت کردیا جاتا ہے۔ (فوٹو سوشل میڈیا)

وزارت تجارت کے مطابق سرکاری اداروں کو آن لائن مربوط کرنے کی بدول ت پانچ آن لائن خدمات ایک ہی بار انجام دے دی جاتی ہیں۔ اس سے وقت کی بڑی بچت ہوگئی ہے۔
 تجارتی لائسنس آسانی سے جاری ہوجاتا ہے۔ محکمہ زکوٰ ة و آمدنی، ایوان صنعت و تجارت، وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود ایک دوسرے سے آن لائن مربوط ہوچکے ہیں جبکہ اداروں کا مشترکہ نمبر 1700بھی اس سلسلے میں مدد گار ثابت ہورہا ہے۔
علاوہ ازیں سوشل انشورنس جنرل کارپوریشن میں اندراج بھی اسی وقت کر دیا جاتا ہے۔

 

شیئر: