Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دس لاکھ نقلی چارجر اور الیکڑانک اشیا ضبط

سعودی سٹینڈرڈ آرگنائزیشن نے گزشتہ سال 6 لاکھ 12ہزار چھاپے مارے (فوٹو: الوطن)
وزارت تجارت کےمطابق 2019 کے دوران یومیہ 2739 نقلی چارجراور الیکٹرانک اشیا ضبط کی گئیں۔ یہ تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
الوطن اخبار کے مطابق سعودی سٹینڈرڈ آرگنائزیشن نے بتایا کہ آرگنائزیشن چارجرز کے حوالے سے اپنے سٹینڈرڈ مقرر کیے ہوئے ہے۔
چارجر درآمد کرنے والے تاجروں کو اس کا پابند بنایا جارہا ہے۔ تاجروں پر ایک پابندی یہ لگائی گئی ہے کہ وہ کوئی بھی چارجر سعودی مارکیٹ میں لانے سے قبل (IECEE) بین الاقوامی سرٹیفکیٹ ضرور حاصل کریں۔

2019 کے دوران سعودی  سٹینڈرڈ آرگنائزیشن نے 7560 لائسنس جاری کیے (فوٹو: الوطن)

سٹینڈرڈ آرگنائزیشن نے ایک اور پابندی یہ لگائی ہے کہ درآمد کرنے والا تاجر فیکٹری سے براہ راست رابطہ کرے۔ یہ پابندی اس لیے لگائی گئی ہے تاکہ سعودی بازاروں کو نقلی چارجر سے بچایا جاسکے۔
سعودی سٹینڈرڈ آرگنائزیشن نے بتایا کہ 2019 کے دوران 7560 لائسنس جاری کیے گئے۔ یہ وہ تاجر تھے جو (IECEE) کی شرط پوری کررہے تھے۔ 2018 کے مقابلے میں اس حوالے سے 82 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سعودی سٹینڈرڈ آرگنائزیشن نے مزید بتایا کہ’سعودی محکمہ کسٹم پر یہ پابندی لگائی گئی ہے کہ وہ ایسا کوئی چارجر یا الیکٹرانک سامان ملک میں داخل نہ ہونے دیں جو سعودی سٹینڈرڈ آرگنائزیشن کے معیار پر پورے نہ اترتے ہوں۔‘
آرگنائزیشن کے افسران صارفین کو نقلی اشیا سے بچانے کے لیے اچانک چھاپے مارتے ہیں۔ 2019 کے دوران 6 لاکھ 12ہزار چھاپے مارے گئے۔ یہ 2018 کے مقابلے میں 52 فیصد زیادہ تھے۔
                              
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: