Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’تاجر صورتحال سے ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں‘

خلاف ورزی پر دس فیصد تک جرمانہ ہوگا(فوٹو سوشل میڈیا)
پبلک پراسیکیوشن نے تجارتی ، زرعی و صنعتی اداروں اور مختلف خدمات پیش کرنے والی کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ ہنگامی حالات یا عالمی واقعات اور عارضی مسائل سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کی جائے۔
’کورونا وائرس سے بچائو کے لیے احتیاطی اقدامات کے باعث سامان مہنگا کرنے یا صارفین کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی گئی توسخت اقداما ت کیے جائیں گے‘۔
المدینہ اخبار کے مطابق کوئی بھی ادارہ نئی صورتحال سے ناجائز فائدہ اٹھا کر مارکیٹ کو کنٹرول کرنے یا جزوی یا مکمل طور پر اجارہ داری کی کوشش کرے گا تو اس پر جرمانہ ہوگا۔

جرمانے کی انتہائی حد ایک کروڑ ریال تک مقرر کردی گئی۔۔(فوٹو سوشل میڈیا)

’کسی بھی ادارے کو اس بات کی اجازت نہیں کہ وہ دوسرے اداروں کو مارکیٹ سے نکالنے کے لیے اپنا سامان یا سروس مجموعی لاگت سے کم پر فروخت کرے یا کسی ادارے کو بھاری نقصان پہنچانے کی کارروائی کرے یا نئے اداروں کو مارکیٹ میں قدم رکھنے سے روکے‘۔
’خلاف ورزی پر دس فیصد تک جرمانہ ہوگا۔جرمانے کی انتہائی حد ایک کروڑ ریال تک مقرر کردی گئی‘۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت تجارت نے ٹوئٹر پر انتباہ کیا کہ سعودی عرب میں تمام تجارتی مراکز کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

صارفین سے کہا ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔(فوٹو سوشل میڈیا)

وزارت تجار ت بنیادی ضروری اشیا کے نرخ بڑھانے، کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لوازمات مہنگے کرنے، ذخیرہ کرنے اور نہ بیچنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کرے گی۔کسی بھی ادارے کو کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزارت تجارت نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں ۔ غلط معلومات کے تبادلے سے پرہیز کریں اور اگر انہیں کسی بھی تجارتی مرکز میں قانون تجارت کی کوئی خلاف ورزی نظرآئے مثلاً کوئی مقررہ حد سے زیادہ نرخ پر ضرورت کا سامان فروخت کررہا ہو تو پہلی فرصت میں 1900پر رابطہ کرکے اس کی اطلاع دیں۔

شیئر: