Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریستورانوں کو ہوم ڈلیوری کی اجازت

  فوڈ ٹرک بھی بنچوں پر فوڈ فراہم نہ کریں۔۔فوٹو سوشل میڈیا
سعودی عرب کے بیشتر علاقو ں میں میونسپلٹیوں نے نئے کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے ریستورانوں اور قہوہ خانوں کے اندر گاہکوں کو کھانے پینے کی اشیا پیش کرنے سے منع کردیا ہے۔
کوئی بھی ریستوران اپنے یہاں کسی بھی گاہک کو کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے کا مجاز نہیں رہا ہے۔

ریستورانوں میں لوگوں کے جمع ہونے سے کورنا وائرس لگنے کے خدشات ہیں۔ فوٹو سوشل میڈیا

اخبار 24 اور عاجل کے مطابق ریاض، عسیر ، مشرقی ریجن ، مکہ مکرمہ اور طائف کی میونسپلٹیوں نے فیصلہ کیاہے کہ ریستوران خود کو ہوم ڈلیوری تک محدود کرلیں۔
ایک فیصلہ یہ بھی کیا گیا ہے کہ فوڈ ٹرک گاہکوں کی خارجی طلب ہی پوری کریں ۔ ٹرک کے آس پاس گاہکوں کو بنچوں پر بٹھا کر کھانے پینے کا سامان فراہم کرنا بند کردیں۔
اس سے قبل طبی جائزوں میں خبردار کیا گیا تھا کہ فاسٹ فوڈ ریستوران اور عام کھانے گاہکوں کے لیے بے حد مضر صحت ہیں۔
ریستورانوں کے منتظمین کھانوں کا ذائقہ اچھا بنانے کے لیے کئی ایسی چیزیں شامل کردیتے ہیں جو مضر صحت ہیں۔ علاوہ ازیں بچا ہوا کھانا دوبارہ پیش کرنے کے لیے مصالحہ جات کا اضافہ کردیا جاتا ہے جس سے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔
ایک بات یہ بھی بتائی گئی تھی کہ فاسٹ فوڈ کے مراکزاور ریستورانوں میں ہر طرح کے لوگ پہنچتے ہیں جہاں اجتماع سے کورونا وائرس لگنے کے بڑے خدشات ہیں۔                     
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: