Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان کے وزیراعظم کا ایکس اکاؤنٹ ہیک، اسرائیل پر تنقیدی پوسٹ ڈیلیت

لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے جمعرات کو کہا ہے کہ ان کا ایکس اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا، جس کے بعد جنوبی لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت پر مبنی ان کی ایک پوسٹ حذف کر دی گئی۔
عرب نیوز کے مطابق نواف سلام نے دوبارہ پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ کسی شخص نے ان کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرکے یہ بیان حذف کیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے اسرائیل پر جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں حملوں، دراندازی اور گھروں، رہائشی علاقوں، بنیادی ڈھانچے اور سرکاری عمارتوں کی منظم تباہی کا الزام عائد کیا۔
لبنانی وزیراعظم نے ان کارروائیوں کو بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں مبینہ فوجی تنصیبات کی موجودگی بھی آبادیوں کی تباہی، شہریوں کی بے دخلی اور ان کی واپسی روکنے کا جواز نہیں بن سکتی۔
نواف سلام نے واضح کیا کہ لبنان کی خودمختاری، اس کے عوام کا تحفظ اور جنوبی لبنان کے شہریوں کا اپنی زمینوں پر واپس جا کر اپنے علاقوں کی تعمیرِ نو کا حق مذاکرات کا موضوع نہیں ہے۔

شیئر: