Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپنے نام سے کاروبار کرانیوالے سعودی کو کیا ملا؟

ریاض ۔۔۔ سعودی شہری نے اپنے نام سے غیر ملکیوں کو کاروبار کرانے سے توبہ کرلی۔250 سادہ کاغذات پر مہر سمیت دستخط کرکے غیر ملکی عملے کے حوالے کردیئے تھے۔ انہوں نے ناجائز فائدہ اٹھا کر اسے خون کے آنسو رلا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی شہری کے یہاں غیر ملکی کام کررہے تھے۔ اس نے ان سے فائدہ اٹھانے کیلئے اپنے نام سے سجل تجاری جاری کرائی اور انہیں فاسٹ فوڈ کی دکان کرادی۔ غیر ملکی عملے کو انتہا درجے اعتبار دینے کیلئے اس نے 250سادہ کاغذات پر دستخط بمعہ مہر انکے حوالے کردیئے۔ فاسٹ فوڈ کی دکان خوب چل پڑی۔ غیر ملکیوں نے مبینہ دستاویزات کے بل پر سعودی شہری سے بہت سارے کام کرائے ا لبتہ اسے اپنی فاسٹ فوڈسے کھانے پینے کی سہولت فراہم کرتے رہے۔ سعودی شہری جب بھی اپنے عملے کے خلاف عدالت سے رجوع کرتا اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا کیونکہ وہ اپنے دستخط سے انہیں دستاویز فراہم کئے ہوئے تھا۔ ایک مقدمے کے بعد دوسرا اوردوسرے کے بعد تیسرا اسکی زندگی کا معمول بن گیا۔ مقامی شہری کا کہناہے کہ میری پوری زندگی عدالتوں کے چکر کاٹنے میں ہی گزر رہی ہے۔
 

شیئر: