Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’افواہیں پھیلانا کورونا سے زیادہ خطرناک‘

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھرے جائیں۔(فوٹوعرب نیوز)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹرالعبد العالی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے 106مریض ایسے ہیں جنہوں نے بیرون ملک کا سفر کیا تھا۔ 20 ممالک ایسے ہیں جہاں سے کورونا وائرس کے مریض سعودی عرب پہنچے۔
’سکولوں میں نئے کورونا وائرس کا کوئی مریض ریکارڈ پر نہیں آیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے منگل کو میڈیا بریفنگ میں کہا کہ’ افواہیں پھیلانا وائرس کے پھیلاﺅسے زیادہ خطرناک ہے۔ افواہوں پر کان نہ دھرے جائیں‘۔
وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’کورونا وائرس کے تمام مریضوں کی حالت تسلی بخش ہے۔ سب خطرے سے باہر ہیں تاہم ایک کی حالت نازک ہے‘۔

سکولوں میں نئے کورونا وائرس کا کوئی مریض ریکارڈ پر نہیں آیا۔

ڈاکٹر العبد العالی نے پھر اس بات پر زور دیا  کہ بھیڑبھاڑ کی جگہوں سے دور رہا جائے۔
وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق’ کورونا کے مریضوں میں سے ایک کا علاج انتہائی نگہداشت کے شعبے میں کیا جارہا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صحت عامہ کی خدمات مسلسل عمدہ طریقے سے پیش کی جارہی ہیں‘۔

 ترجمان نے پھرکہا کہ بھیڑبھاڑ کی جگہوں سے دور رہا جائے۔(فوٹو عرب نیوز)

’ہر سطح پر حفاظتی تدابیر کی جارہی ہیں اور ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے آنے والوں پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے‘۔
سعودی وزارت صحت نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو پھر ہدایت کی ہے کہ وہ اجتماعات سے دور رہیں۔کسی بھی قسم کے اجتماعی پروگرام میں شرکت نہ کریں اور نہ ایسا کوئی پروگرام منعقد کریں۔

 

 

شیئر: