Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارتی گودام پر چھاپہ، بیس لاکھ ماسک اور دستانے برآمد

مہنگے داموں فورخت کرنے کے لیے انہیں ذخیرہ کیا گیا تھا۔( فوٹو عاجل)
 سعودی وزارت تجارت کے انسپکٹرز نے سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ( ایف ڈی اے ) کے تعاون سے ایک تجارتی ادارے کے گودام پر چھاپہ مارکر بیس لاکھ سے زیادہ حفاظتی مساسک اور دستانے برآمد کرلیے۔
تجارتی ادارے کا مالک مہنگے داموں فورخت کرنے کے لیے انہیں ذخیرہ کیا ہوئے تھا۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت تجارت کے انسپکٹرز کا کہنا ہے کہ’تجارتی ادارے کے مالک نے وزارت کو ذخیرہ شدہ ماسک اور دستانوں سے متعلق اعتماد میں نہیں لیا تھا اور نہ مبینہ گودام کے پاس کوئی لائسنس تھا‘۔

وزارت تجارت کے انسپکٹرز نے ایف ڈی اے کے تعاون سےچھاپہ مارا ہے ( فوٹو عاجل)

وزارت تجارت نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے برآمد شدہ ماسک اور دستانے ضبط کرلیے۔ تجارتی ادارے اور اس کے گودام کے ذمہ داران کو قانونی سزا دلانے کے لئے متعلقہ اداروں کے حوالے کردیاگیا۔
وزارت تجارت نے ایسے تمام تاجروں کو جو غیر قانونی طریقے سے حفاظتی ماسک اور دستانے چھپائےہوئے ہیں خبر دارکیا کہ پہلی فرصت میں حفاظتی ماسک اور دستانے کے ذخیرےوزارت کو مطلع کریں اورچھپایا ہوا سٹاک مارکیٹ میں لائیں۔

 گودام کے ذمہ داران کو متعلقہ اداروں کے حوالے کردیاگیا۔(فوٹو عاجل)

وزارت تجارت نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے کسی بھی اادارے کے بارے میں جو حفاظتی ماسک اور دستانے ذخیرہ کیے ہوئے ہو اور اسے مہنگے داموں فروخت کر رہا ہوں اس کے خلاف شکایات سینٹر وزارت تجارت کی ویب سائٹ پر رپورٹ کریں۔

شیئر: