جی سی سی کا غزہ میں ہسپتالوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
عالمی برادری فلسطینیوں پرحملوں کو رکوانے کے لیےفوری اقدامات کرے(فوٹو،ایکس اکاونٹ)
خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی فوجیوں کے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق جی سی سی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ خان یونس میں ناصر میڈیکل کمپلیکس پر بمباری، ہسپتالوں اور طبی مراکز پر حملوں کی سنگین مثال و بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتالوں پر حملوں سے مریضوں، زخمیوں اور طبی عملے کی زندگیوں کو خطرات اور فلسطینی عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔
موجودہ حالات میں عالمی برادری کو چاہئے کہ ان حملوں کو روکنے اور ذمہ داروں کا احتساب کے کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کرے۔
انہوں نے خاص طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ شہریوں کے تحفظ ، غزہ میں امدادی سامان کی بلا روک ٹوک فراہمی اور امدادی اداروں کو محفوظ ماحول میں کام کرنے کا موقع دینے کےلیے فوری اقدامات کرے۔
البدیوی نے فلسطینی عوام کے ساتھ خلیجی ممالک کی یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے ان کے جائز حقوق کی حمایت جاری رکھنے پرزور دیا ۔