Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 48 نئے مریض،کل تعداد 392 ہوگئی

کورونا وائرس  میں مبتلا  8 مزید مریض  صحتیاب ہو گئے( فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان محمد العبدالعالی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے مزید 48 مریضوں کی تشخیص ہونے کے بعد مجموعی تعداد 392 ہوگئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزارت صحت موجودہ صورتحال کے حوالے سے جامع انداز میں کام کر رہی ہے۔
 ویب نیوز ’سبق ‘ نے وزارت صحت کے ترجمان کے حوالے سے مزید کہا  ہے کہ اب تک سعودی عرب میں نئے کورونا وائرس میں مبتلا 8 مزید مریض صحتیاب ہونے  کے بعد مجموعی تعداد 16 ہو چکی ہے‘۔
وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے وزارت کی جانب سے جاری احتیاطی تدابیر پر سب عمل کریں تاکہ جلد ازجلد اس وبائی مرض پر بہتر انداز میں قابوپایا جاسکے۔
یاد رہے سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے وزارت صحت کی جانب سے ہنگامی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے کام کیا جارہا ہے۔
اس حوالے سے وزارت صحت نے اردوسمیت متعدد زبانوں میں احتیاطی تدابیر پر مبنی کتابچے بھی شائع کیے ہیں۔
علاوہ ازیں وزارت نے کورونا کے بارے میں درست معلومات کے حصول یا کورونا کے مریض کے بارے میں اطلاع دینے کےلیے ٹول فری نمبر937 بھی لانچ کیا ہے ۔
وزارت صحت کی جانب سے کورونا کے مریضو ں کے لیے عالمی ادارہ صحت کے اصولوں کے مطابق قرنطینہ سینٹربنائے گئے ہیں جبکہ ہر شہر میں مرکزی لیبارٹریز قائم کی گئی ہیں جہاں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیاجاتا ہے۔

شیئر: