Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’قرنطینہ سے کوئی مریض فرار نہیں ہوا‘

’وائرس کی تصدیق ہونے پر مریض کو کنگ فہد ہسپتال کے قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق
جازان میں کورونا کا کوئی مریض قرنطینہ سے فرار نہیں ہوا۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے جو کہا جا رہا ہے وہ بے بنیا د ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ’ریجن میں کورونا کے دو مریض ہیں اور دونوں قرنطینہ میں ہیں، دونوں کی صحت مستحکم ہے۔‘
محکمے نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر قرنطینہ سے فرار ہونے والے مریض کے بارے میں جو کچھ کہا جا رہا ہے وہ محض افواہ ہے، ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔‘
محکمے نے کہا ہے کہ ’شہری وغیر ملکی افواہوں پر یقین نہ رکھیں اور مستند ذرائع سے ہی خبریں لیں۔‘
دوسری طرف الباحہ محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ’ریجن میں کورونا کے مریض کے حوالے سے سوشل میڈیا پر افواہ پھیلائی جارہی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مریض قرنطینہ کی پابندی نہیں کر رہا اور آزادانہ طریقے سے میل جول جاری رکھے ہوئے ہے۔‘
محکمے نے کہا ہے کہ ’یہ بات غلط اور بے بنیاد ہے، حقیقت یہ ہے کہ بیرون ملک سے ایک شہری واپس آیا تھا جس پر کورونا کی علامتیں ظاہر نہیں تھیں۔‘
محکمے نے بتایا ہے کہ ’وزارت کے ضوابط کے مطابق شہری کو گھر میں محدود رہنے کی ہدایت کی گئی جس کی وہ پابندی کرتا رہا ہے۔‘
محکمے نے کہا ہے کہ ’کل جمعہ کو لیبارٹری ٹیسٹ سے تصدیق ہوئی تھی کہ وہ کورونا وائرس کا حامل ہے، تصدیق ہونے پر اسے کنگ فہد ہسپتال کے قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’شہری و غیر ملکی خبر پھیلانے سے پہلے مستند ذرائع سے تصدیق کر لیا کریں۔‘

شیئر: