Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزرا  بھی آن لائن کام کرنے لگے

 وزرا نے سوشل اکاونٹ پر تصاویر جاری کی ہیں(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں وزرا  نئے کورونا وائرس سے بچاو اور اس کے پھیلا و کو روکنے کے لیے جاری کردہ سرکاری ہدایات پر خود بھی عمل کر رہے ہیں- 
 وزرا نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے سامنے مثال پیش کرنے کے لیے سوشل اکاونٹ پر تصاویر جاری کی ہیں جس مایں وہ آن لائن کام  کرتے نظر آرہے ہیں-
وزیر افرادی قوت انجینیئر احمد الراجحی ’ وزیر مواصلات عبداللہ السواحہ اور وزیر تجارت ماجد القصبی کی جاری کردہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی وزارتوں کی کارکردگی کا آن لائن  جائزہ لے رہے ہیں-

وزرا اپنی وزارتوں کی کارکردگی کا آن لائن  جائزہ لے رہے ہیں-(فوٹو اخبار 24)

وزارت تعلیم نے  سرکاری ویب سائٹ پر وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد بن محمد آل الشیخ کی تصاویر جاری کی ہیں- جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مختلف صوبوں میں تعلیمی اداروں کے سربراہوں سے آن لائن بات چیت کررہے ہیں-
وزرا’ اعلی عہدیداروں اور بعض بڑے سرمایہ کاروں نے بھی آن لائن ڈیوٹی کی تصاویر جاری کرکے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ آن لائن کام کرنے والوں کے ساتھ وہ خود بھی شامل ہیں اور وہ ان کے شانہ بشانہ آن لائن کام کررہے ہیں-

شیئر: