Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی بل میں 3 ماہ کے لیے دس فیصد کمی

گھروں میں رہنے سے بجلی کا خرچ بڑھتا جارہا ہے (فوٹو سوشل میڈیا)
حکومت شارجہ نے تین ماہ کے لیے  بجلی بل میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے-
الامارات الیوم کے مطابق نئے کورونا وائرس کے باعث مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی ان دنوں گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں- بجلی کا خرچ بڑھتا جارہا ہے-
شارجہ کے حکمراں شیخ ڈاکٹر سلطان القاسمی نے حکم جاری کیا ہے کہ بجلی صارفین کو تین ماہ تک بجلی میں دس فیصد کی رعایت دی جائے-

حکومت کو تین ماہ کے دوران 230 ملین درہم کا نقصان ہوگا (فوٹو سوشل میڈیا)

یہ آسانی اس لیے دی جارہی ہے تاکہ دنیا کے مختلف ممالک میں نیو کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں- جن سے عوام کو نئے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے-
 بجلی کے بل میں دس فیصد کمی سے حکومت کو تین ماہ کے دوران 230 ملین درہم سے زیادہ کا نقصان ہوگا- اس کے باوجود حکومت عوام کی سہولت کے لیے نہ صرف یہ کہ بجلی میں کٹوتی بلکہ اور بھی اقدامات کرے گی-
شارجہ میں بجلی اور پانی کے محکمے کے سربراہ ڈاکٹر راشد نے اس رعایت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شارجہ کے حکمراں القاسمی کی ہدایت پر فوری عمل درآمد ہوگا-

شیئر: