Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن میں کورونا سے متاثرہ خاتون کے ہاں ولادت

 ہسپتال ذرائع کے مطابق ماں اور بچے کی حالت بہتر ہے-(فوٹو سوشل میڈیا)
 اردن میں نیو کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون  کے ہاں جمعے کو ولادت ہوئی ہے- بچی کانام جمان (موتی) رکھا گیا-
 ہسپتال ذرائع کے مطابق ماں اور بچے کی حالت بہتر ہے-
سبق ویب سائٹ  نے اردن کی خبرساں ادارے (عمون) کے  حوالے سے بتایا کہ اردنی خاتون نے ملک کے شمالی علاقے الرمثا میں واقع کنگ عبداللہ یونیورسٹی ہسپتال میں آپریشن کے ذریعے ولادت ہوئی ہے-
ہسپتال کی کنسلٹنٹ لیلی علی الضغل نے بتایا کہ’ یہ عرب دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن ہے-چین کے بعد عالمی سطح پر اپنی نوعیت کا تیسرا آپریشن مانا جارہا ہے‘-
لیلی علی الضغل واضح کیا کہ  اردنی خاتون کو (ایدون) کے آرمی امیر ہاشم ہسپتال سے لایا گیا تھا-
ہسپتال کی کنسلٹنٹ  نے بتایا کہ طبی معائنے سے پتہ چلا کہ  خاتون کورونا وائرس میں مبتلا ہے- ڈاکٹروں کی ٹیم نےآپریشن کا فیصلہ کیا- خاتون اور بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے-
دونوں کو احتیاطی تدبیر کے طور پر ہسپتال کے ماتحت قرنطینہ میں رکھا گیا ہے-

شیئر: