Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں موجود زائرین کے لیے مہلت آج 28 مارچ تک

زائرین کےلیےمہلت  ہفتہ اٹھائیس مارچ کو ختم ہورہی ہے- فوٹو سوشل میڈیا
سعودی وزارت حج و عمرہ  نے یاد دہانی کرائی ہے کہ عمرہ ویزے کی میعاد ختم ہوجانے والے زائرین کےلیے مہلت  ہفتہ اٹھائیس مارچ کو ختم ہورہی ہے-
یاد رہےکہ  سعودی وزارت  نے کورونا وائرس کے باعث رک جانے والےعمرہ زائرین جن کے ویزے کی مدت ختم ہو چکی ہے کے لیے خصوصی رعایت کا اعلان کیاتھا-
خصوصی ر عایت کے تحت ایسے عمرہ زائرین جو سفری پابندی کے باعث وقت مقررہ پر اپنے ملک نہ جاسکے ان پر عائد جرمانے معاف کر دیے جائیں گے۔
 زائرین سے کہا گیا تھا کہ وہ قانونی گرفت سے بچنے کے لیے 28  مارچ تک مہلت کی درخواست دے سکتے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے زائرین کو اطمینان دلایاتھا کہ اگر وہ مہلت کے اندر مملکت سے رخصت ہوجائیں گے تو ایسی صورت میں ان پر کوئی جرمانہ نہیں ہوگا اور نہ ہی ان سے کوئی قانونی باز پرس ہوگی-

وزارت حج و عمرہ نے محکمہ پاسپورٹ کے ساتھ رابطہ کیا ہوا ہے- فوٹو سوشل میڈیا

وزارت حج نے مہلت کے حوالے سے محکمہ پاسپورٹ کے ساتھ رابطہ کیا ہوا ہے اور اس کے تعاون سے مہلت کی کارروائی مکمل کرائی جارہی ہے-
وزارت حج و عمرہ نے جمعہ کو بیان جاری کرکے کہا کہ عمرے پر آنے والے تمام زائرین کو یاد دہانی کرائی جارہی ہے کہ وہ  4 شعبان 1441ھ مطابق 28 مارچ 2020  تک مہلت سے  فائدہ اٹھالیں-
ہفتے کو یہ مہلت ختم ہوجائے گی-زائرین کو وزارت حج وعمرہ کی ویب سائٹ    کے لنک eservices.haj.gov.sa کے ذریعے  کارروائی مکمل  کرانے کے لیے کہا گیا ہے-
وزارت حج و  عمرہ نے انتباہ دیا ہے کہ زائرین نے مہلت کے اندر فائدہ سے فائدہ نہ اٹھایا تو ایسی صورت میں خلاف قانون قیام کرنے والوں کے ساتھ سخت کارروائی کی جائے گی-
یاد رہے کہ سعودی عرب میں عمرہ زائرین کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنے ویزے کی مقررہ مدت کے دوران واپس جائیں۔ تاخیر کی صورت میں انہیں جرمانے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

کوئی جرمانہ ہوگا اور نہ قانونی باز پرس ہوگی- (فوٹو سوشل میڈیا)

وزارت حج کی جانب سے اوورسٹیئرز کی رجسٹریشن کے لیے لانچ کیے جانے والے پورٹل پر عمرہ سیزن 1441 ہجری درج ہے۔ غیر ملکی عمرہ زائرین کے لیے پورٹل عربی کے علاوہ انگریزی میں بھی جاری کیا ہے۔
وزارت حج کے پورٹل پرعمرہ زائر کی قومیت ، پاسپورٹ نمبر، موبائل نمبر،جس شہر سے روانگی ہونا تھی کا نام درج کر کے اپ لوڈ کرنا ہوگا۔
انہیں موجودہ حالات کے تحت خصوصی رعایت دی جائے گی اور ان پر ویزے کی خلاف ورزی کے قانون کا اطلاق نہیں ہوگا۔

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: